چیف جسٹس نے ایئر بلیو پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پائلٹس کی جعلی ڈگریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ایم ڈی ایئربلیو سے استفسار کیا کہ اب تک پائلٹس کی ڈگریوں کی تصدیق کیوں نہیں کی گئی؟
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو طلب نہیں کیا، کوئی غیر ذمہ داری ہوئی تو ایم ڈی جنید خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کریں گے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ایئر بلیو پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد بھی کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.