اخلاق باختہ لباس پہننے کی اجازت نہیں ،چیف جسٹس

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ٹی وی چینلز پر بھارتی مواد نشر کرنے سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیرصدارت ہوئی۔
سماعت کے دوران پاکستانی فنکار اور پروڈیوسرز نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ بھارتی مواد نشر کرنے سے ان کا روزگار متاثر ہورہا ہے۔
جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سب سے زیادہ برائی ٹی وی دکھا رہا ہے اور ٹی وی ایوارڈز کی تقاریب میں خواتین جو لباس استعمال کرتی ہیں وہ ناقابل قبول ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہم سب لبرل ہیں مگر غیر مناسب لباس پر ماڈلنگ کی اجازت نہیں دے سکتے، اگر آپ برقعے کی حمایت نہیں کرتے تو اخلاق باختہ لباس کی بھی اجازت نہیں دے سکتے۔
عدالت کا پیمرا اورٹی وی چینلزکو نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر ملکی مواد نشر کرنے سے متعلق قانون اور عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.