نوازشریف کے متنازع بیان پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی گئی، مذمتی قرارداد پی ٹی آئی کی جانب خرم شیرزمان نے جمع کرائی۔
خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ نوازشریف پرغداری کامقدمہ چلایاجائے، ممبئی حملوں پرنوازشریف کاتنازع بیان وطن سےغداری ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی نوازشریف کے بیان کی مذمت کرے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی حملے سے متنازع بیان پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت ٹرائل کیلئے قرارداد جمع کرائی گئی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کلبھوشن اورکشمیرمیں مظالم پرخاموش اورریاست کے خلاف زہراگل رہے ہیں، نوازشریف نے ہوس اقتدارمیں ریاست کے خلاف بغاوت کی اورملکی سالمیت پرحملے شروع کردیئے۔
نوازشریف کا درآمد شدہ بیانیہ پاکستان کوعالمی دباؤمیں لانے کی مکروہ کوشش ہے۔ ریاستی ادارے قابل احترام اورملکی تحفظ کے ضامن ہیں۔
