عوامی نمائندے پرغداری کےفتوےمنظورنہیں ،مریم نواز

مریم نواز نے بونیر میں مسلم لیگ(ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30سال سے نوازشریف کی عوام سے محبت بڑھتی جارہی ہے،نوازشریف اورعوام کا رشتہ کم کرنے کی کوشش ناکام ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان ووٹ کو عزت دلا کررہیں گے ۔انہوں نے تاحیات نااہلی کوبھی آزماکردیکھ لیا اور اب اپنے ڈبے سے غداری کاکارڈ نکالاہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے اپنے نمائندےمنتخب کرتےہیں ۔آپ کےووٹ سے آنےوالےوزیراعظم پرغداری کےفتوےمنظورہیں؟
نواز شریف کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کوکرپٹ اورغدار ٹھہرایاجاتاہے ،ووٹ کی پرچی سے وزیراعظم بناتےہو،ایم پی اے بناتےہو۔نوازشریف نےایٹمی دھماکے کیےکیاغدارایسے ہوتےہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نےحکومت سےپوچھےبغیرکارگل پرچڑھائی کردی تھی۔گارگل پرچڑھائی کاالزام نوازشریف نے اپنے سر لیا کیاوہ غدارہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.