پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس، شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین آمنے سامنے آ گئے

بنی گالا میں عمران خان کی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے کورگروپ کے اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نااہلی کے فیصلے کے بعد مغربی پنجاب کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی رائی حسن نواز پارٹی کاعہدہ اور اجلاسوں میں شرکت کے مجاز نہیں۔
جس پر پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا کہ الگتا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے یہ معاملہ اٹھا کر ان کی طرف اشارہ کیا ہے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ اگر کوئی انہیں مشیر کے فرائض انجام ادا کرتا نہیں دیکھا سکتا تو اپنے گھر جانے کے لیے تیار ہیں جہاں کرنے کے اور بہت سے کام ہیں۔
جس کے بعد دونوں رہنما کی جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تاہم عمران خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین قابل احترام و عزت کے قائل ہیں اور پارٹی کے وسیع تر مفاد کے لیے اپنے اختلافات کو دور کرنے چاہیے۔
عمران خان نے رائے حسن نواز کو پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے اور کسی بھی عہدے پر نہ رکھنے کا اعلان کردیا۔

پنھنجي راءِ لکو