نئے اور پرانے لاڈلے کی صفوں میں انتشار پیدا ہو چکا ہے اور متحد ہوئے موقعہ پرست تتربتر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ن لیگ پہلا انتخاب کسی سہارے کے بنا لڑ رہی ہے اور ن لیگ والے بے چین ہے۔
مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے اندر انتشار اور ٹوٹ پھوٹ عروج پر ہے اور ن لیگ انتخابات سے قبل ہی شکست تسلیم کرچکی ہے۔ پی پی پی نے انتخابات کا پہلا مرحلہ بردباری سے طے کیا ہے اور پیپلز پارٹی نے ٹکٹ تسلیم کرنے کا عمل خوش اصلوبی سے طے کیا ہے۔
پاکستان پیپز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی قیادت میں بھرپورانداز میں انتخابات لڑیں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو عوامی منشور لے کر قوم کے سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین کے پاس گالم گلوچ کےعلاوہ کچھ نہیں ہے اور ہمارے پاس قربانیوں سے بھرا ماضی، روشن مستقبل کا منشور ہے۔
