اسلام آباد میں منعقدہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لیے دیگر جماعتوں کو بھی دعوت دی گئی ہے جس کی سربراہی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
خیال رہے کہ ایم ایم اے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز انتخابات کے نتائج مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ دیگر جماعتوں کو بھی انتخابات کالعدم قرار دینے کے لیے اتفاق رائے پر لائیں گے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے وفاق میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پارٹی صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔
