تحریک انصاف کے رہنماء علی امین گنڈا پور نے کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جیسے چاہیں نتائج کی پڑتال کرا لیں، ووٹوں کی گنتی کیلئے بھی تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان کو دوبارہ الیکشن کروانے کا شوق ہے تو وہ بھی پورا کریں گے، ان کی مرضی کےانتظامات کئے جائیں تو بھی مقابلہ کریں گے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی بے حسی اور شرارت کی سیاست دفن کرنے کاپختہ عزم ہے، لیکن مولانا دوبار انتخاب میں اترنے کی حماقت نہیں کریں گے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اب شکست کا مارجن دوگنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان میں دم ہے توشرارتوں کی بجائے میدان میں نکلیں، ان کی مقبولیت کا سارا بخار اتاردیں گے۔
