جس منشور پر ووٹ لیا اسے آگے لیکر چلنا ہے،عمران خان

پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارلیمانی اجلاس میں نومنتخب اراکین کی جانب سے بطور وزیراعظم نامزد ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کےابتدائی کارکنان کی خدمات قابل تحسین ہیں،ٓپ کو اپنے مقاصد سے نہیں ہٹنا، عوام نےجس منشورپرووٹ دیااسےآگےلیکرچلنا ہے،اب ملک میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔
عمران خان نے کہا کہ ہمیں بہت سےچیلنجزدرپیش ہیں،ملک میں میرٹ کےنظام کو اپنائیں گے،خیبرپختونخواکی طرح پورےملک میں اصلاحات لائیں گے،میرامقصد وزیراعظم یا ایم این اے بننا نہیں ہے،قوم سےکیےگئےوعدے پورےکرنےہیں۔
انکا کہنا ہے کہ ملک کو مالی بحران سے نکالنا ہے،قرضوں کی ادائیگی کےلیے بیرون ملک پاکستانیوں سےرجوع کریں گے،عوام نےدوجماعتی نظریئےکوشکست دی ہے،روایتی طرزحکومت اپنایاتوعوام ہمیں مستردکردیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ 1970میں عوام نےمستحکم سیاسی اشرافیہ کوشکست دی،سیاست عبادت سمجھ کرکریں،پرانی سیاست ختم کریں،عوام ہماری طرف دیکھ رہےہیں ان کےلیےپالیسیاں بنائیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو