پرویز مشرف اور آصف زرداری کے غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد سپریم کورٹ میں این آر او کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔
سماعت کے آغاز میں وکیل آصف زرداری عدالت کے سامنے پیش ہوئے انکا کہنا تھا کہ یہ کیس تو صرف این آر او سے متعلق ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں علم ہےلیکن ہم اپنادائرہ اختیاربڑھارہےہیں،اپنےبچوں کےاثاثوں کی تفصیلات دےدیں۔
وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ بلاول بھٹو نےالیکشن لڑااورتفصیلات الیکشن کمیشن کودی،زیرکفیل اورخود کفیل بچوں کامعاملہ ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ آپ سب کےاثاثے بتادیں چاہے وہ زیرکفیل یاخود کفیل ہوں، اگرچاہتے ہیں توبچوں کوالگ نوٹس جاری کردیتےہیں۔
سابق صدرآصف علی زداری کا کہنا تھا کہ اس معاملےمیں بی بی شہیدکی جائیداد بھی بچوں اورشوہرکوملی ہے، جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ہمارے پاس نہیں ہے،ہم محترمہ کی بےاحترامی نہیں کرسکتے،وہ شہیدہوچکی ہیں۔
عدالت نے پرویزمشرف،آصف زرداری،ملک قیوم کےغیرملکی اثاثوں کی تفصیلات اور این آراو سےمستفید افرادکےبیرون ملک اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی۔
عدالت نے حکم دیا کہ اکاؤنٹس سمیت اثاثوں کی تفصیلات بیان حلفی کےذریعے جمع کرائی جائیں۔ بعدازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

پنھنجي راءِ لکو