اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔29-06-2010

قیادت ہی جب جعل ساز ہو تو۔۔۔

 

کالم۔۔۔----------عبدالماجد ملک

کچھ عرصے قبل تک صرف جعلی پیروں اور جعلی ڈاکٹروں (عطائیوں)کی خبریں گردش کرتی رہتی تھیں لیکن اب اسلامی جمہورےہ پاکستان میں جعلی ڈگری ہولڈر ز کی خبریں چل رہی ہیں ۔
کئی بااثر افراد نے جعلی ڈگرےوں پر الیکشن جیتا اور اقتدار کے ایوانوں میں جا بیٹھے ےہ عوامی نمائندے جن کی بنےاد ہی جعل سازی پر مبنی ہے عوام کے حقوق کی جنگ کیسے لڑیں گے؟ اس وقت پاکستان الیکشن کمیشن کے پاس 78سے زائد کیس جعلی ڈگرےوں کے موجود ہیں اور اس وقت صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے 24ارکان کی ڈگرےاں جعلی ثابت ہو چکی ہیں اور انتہائی افسوس کی بات ہے اور پاکستان کا المےہ ہے کہ جو عدالت سے نا اہل قرار دے کر مستعفی ہوتے ہیں انہی نااہل ارکان کو سےاسی پارٹےوں کی طرف سے دوبارہ ٹکٹ دے کر منتخب کر لیا جاتا ہے اور پھر سے وہ دوبارہ اسمبلےوں میں پہنچ کر اقتدار کے مزے لوٹنے لگ جاتے ہیں ۔
پرویز مشرف نے نوابزادہ نصراللہ خان کو پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کے لیے بی۔اے کی شرط لاگو کی تھی اور کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے ارکان کو گریجو ایٹ ہونا چاہئے لیکن اس کا نتیجہ با لکل بر عکس نکلا کہ انہی وڈیروں نے تعلیمی اداروں سے اور اپنے اثر رسوخ سے جعلی ڈگرےاں لیں اور پارلیمنٹ میں پہنچ گئے ،
سوال ےہ پیدا ہوتا ہے کہ جو دو سال سے زائد عرصہ سے حکومت کا حصہ رہے ہوں ان کی جعلی ڈگری ہونے کی وجہ سے ان سے استعفی طلب کیا جاتا ہے کیاان کا اسمبلےوں سے مستعفی ہو جانا ہی کافی ہے؟ ان دو سالوں میں ان جعلی ڈگری ہولڈرز نے جو مراعات لیں تھیںان کا ازالہ کون کرے گا؟اور اب جو ان کے حلقہ میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں ان پر حکومتی اخراجات ہوئے ہوں ےا ہو رہے ہوں کیاان اخراجات کا نا اہل اور جعل سازوں پر کوئی جرمانہ نہیں ہو گا؟
پاکستان الیکشن کمیشن کی ایک دفعہ 6بھی ہے جس کے تحت جعلی ڈگری رکھنے والوں کو نا اہل قرار دےا گےا ہے گزشتہ دنوں میاں نواز شریف نے اپنے بےان میں کہا کہ جعلی ڈگری پر دھوکہ دہی سے کامےاب ہونے والے ارکان اسمبلی شرمندگی سے بچنے کے لئے از خود استعفیٰ دے دیںجن ارکان نے دھوکہ دہی سے انتخابات میں کامےابی حاصل کی انہیں عوام کی نمائندگی کرنے کا کوئی حق نہیں ،آئندہ کسی بھی الیکشن میں جعلی ڈگری ہولڈر کو پارٹی ٹکٹ نہیں دےا جائے گا،
مےاں صاحب قوم آپ کے اس بےان کا خیر مقدم کرتی ہے اور پر امید ہے کہ آپ ڈرائنگ روم کی سےاست سے باہر نکل کر فرینڈلی اپوزیشن کو چھوڑ کر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کریںگے،جعل سازی ایک مکروہ فعل ہے اب عوام کو بھی بیدار ہو کر ان جعل سازوں سے باز پرس کرنا ہو گی اور ان جعل سازوں کو حقیقی چہروں کو پہنچاننا ہو گاکیونکہ
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی،نہ ہو خیال جسے خود آپ اپنی حالت بدلنے کا ۔
پاکستان میں ایک اور انتہائی افسوسناک صورتحال وہ موروثی اور جاگیردارانہ سےاست بھی ہے جس سے ایک ہی خاندان کے کئی افراد اس بہتی گنگا سے ہاتھ دھو رہے ہیں عرف عام میںعوامی نمائندے بن کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں ہمیں اس وڈیرہ شاہی اور جاگیردارانہ سےاست کے کلچر کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ بے لوث اور مخلص قےادت آگے آسکے اور ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے،
جعلی ڈگری ہولڈر اسمبلی اراکین معاشرے اور ملک کے لئے بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں اس لئے انہیں مےاں صاحب کے بےان کے مطابق خود کو شرمندگی سے بچانے کے لئے مستعفی ہو جانا چاہئے اور جس ملک اور قوم کی قےادت ہی جعل ساز ہو تو اس ملک کا اللّہ ہی حافظ ہے ،میرا ایک شعر ہے
کرتا ہوں بات میں حق کی ملک ،انداز مرا نرالا ہے
جا گو حکمرانو !عوامی انقلاب اب آنے والا ہے
اللّہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔(آمین)
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team