اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔30-08-2010

متاثرین سیلاب ،پاک آرمی اور فرمان الٰہی

 

کالم۔۔۔----------عبدالماجد ملک

 
سبزہ زار ٹرک سٹینڈ لاہورکے ٹرانسپورٹرز حضرات اور عکس ویلفیئرٹرسٹ کے ارکان کے ساتھ لگائے گئے فلڈز ریلیف کیمپ میں ایک بار پھر راقم کو سیلاب زدہ ایرےا میں جانے کا اتفاق ہوا،اس بار ہمارا ٹارگٹ کوٹ ادو اور اس سے ملحقہ متاثرہ آبادی تھی،سیلاب نے ان علاقوں میں کافی تباہی مچائی ہے جسے الفاظ میں سمیٹنا اور بےان کرنا مشکل ہے ہر طرف پانی ہی پانی ہے،بہتے ہوئے مکانات ہیں ،مویشیوں کے لاشے ہیں جن سے بدبوپھیل رہی ہے ایک تعفن ذدہ ماحول ہے،لوگ کھلے آسماں تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں ،بلبلاتے بچے ہیں ،پریشان حال لوگ ہیں،باغات تباہ ہو چکے ہیں ،کھیتوں میں پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے فصلیں گل سڑ رہی ہیں،سوگوارانہ کیفیت ہے،ایک قےامت صغریٰ برپا ہو چکی ہے، گرمی اور حبس ہے پانی نے جوہڑوں کی شکل اختےار کی ہوئی ہے،مچھروں کی بہتات ہے جس سے ملیرےا پھیل رہا ہے اور کئی طرح کے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ۔
اس بار راقم کو کوٹ ادو اور اس کے ملحقہ آبادےوں ©’سنانواں،ڈوگر کلاسراں،موضع ٹھٹھی حمزہ،ٹھٹھہ گورمانی اور موضع داےہ چوتھاکے بزرگوں ،بوڑھوں اور نوجوانوں سے ان کے حالات جاننے کا اور سیلابی پانی کے متعلق باتیں کرنے کا اور ان کی رائے جاننے کا موقع ملاویسے تو ہر گھر کی اپنی ایک علیحدہ داستاں ہے ہر آنکھ اشکبار ہے کیونکہ ان کے سامنے سب کچھ ہوتا رہا وہ لٹتے رہے لیکن کچھ کر نہ پائے بلکہ بڑی مشکل سے اپنی جانوں کو بچاےا،ےہاں ان لوگوں سے بات کرتے ہوئے مجھے کچھ حقائق کا علم ہوا،وہاں کے مقامی افراد اور بزرگوں نے بتاےا کہ اتنا پانی اس علاقے ہم نے زندگی میں کبھی نہیں دیکھا،سیلاب کی وجوہات پوچھنے پر مقامی افراد نے بتاےا کہ وڈیرہ شاہی نے اپنی فصلیں اور باغات بچانے کے لئے پانی کا رخ ان آبادےوں کی طرف موڑا ،وہ دبے الفاظ میں کھر برادری،کھوسہ اور ہنجرا برادری کا نام لے رہے تھے اس لئے تو انہوں حنا ربانی کھر کا استقبال گالیوں سے کیا۔
پاکستان پہلے دہشت گردی کی ذد میں تھا پھر اب قدرتی آفات نے گھیرا ہوا ہے ان آفات،پریشانیوں،مصائب اور تکالیف کے متعلق قرآن مجید میں کیا فرمان ہیں اور اسلام کیا کہتا ہے
قرآن مجید میں ارشاد باری تعالےٰ ہے جس کا مفہوم ہے کہ”جب تمہیں کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو وہ تمہارے اعمال کانتیجہ ہے“ایک بار حضرت موسی علیہ السلام نے اللّہ تعالیٰ سے پوچھا کہ اے اللّہ جب آپ کسی قوم سے ناراض ہوتے ہیں تو اس کی کیا نشانی ہے اللّہ پاک نے ارشاد فرماےا جس کا مفہوم ہے کہ میں جب کسی قوم سے ناراض ہوتا ہوں تو (۱)بارشوں کا برسنا بے وقت کر دیتا ہوں(۲)موسموں کو اس قوم کے خلاف کردیتاہوں(۳)پیسہ اور دولت بخیلوں کو دے دیتا ہوں۔
ایک اور جگہ قرآن مجید میں ارشاد باری تعالیٰ ہے جس کا مفہوم ہے”خشکی اور تری میں جو بھی فساد ہے وہ تمہارے ہاتھوں کی کمائی کا نتیجہ ہے“۔
ان ایرےا میں ایک اور بات جو راقم کے مشاہدے میں آئی کہ وہاں پر متاثرین کے ساتھ کچھ ایسے افراد اور گروہ بھی سر گرم ہو چکے ہیں جنہوں نے وہاں پر لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور جو بھی امدادی سامان وہاں پر پہنچتا ہے بجائے اس کی منصفانہ تقسیم ہونے کے ہر متاثرہ آدمی کی ےہی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زےادہ سے زےادہ امداد حاصل کرے ےہ وجہ جہاں ہمارے لئے لمحہ ءفکریہ تھا وہیں پر ہم Disheartبھی ہوئے لیکن واپسی پر سلطان کالونی میں لگے آرمی کیمپ میں جانے سے ہمارے سفر کی تھکان اور ذہنی دباﺅ اتر گےا جب ہم نے آرمی کے چاق و چوبند نوجوانوں کو متاثرین کی خدمت کرتے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے دیکھا وہیں پر ہماری ملاقات لیفٹیننٹ ثناءاللّہ اور نائک ملک نعیم سے ہوئی جب راقم نے ان سے کہا کہ آپ اس گرمی اور دھوپ میںان متاثرین کی جانفشانی سے خدمت کرتے ہوئے تھکتے ےا بور تو نہیں ہوتے تو ان نوجوان آفیسرز کا جواب سنہری الفاظ میں لکھنے کے قابل ہے کہ ”ےہ متاثرین ہمارے مہمان ہیں ،مہمان اللّہ تعالےٰ کی رحمت ہوتے ہیں اور مہمانوں کی خاطر مداری کرتے ہوئے کبھی کوئی نہیں تھکتا“کوٹ ادو کے ایریا میں ہم نے کافی مخےر حضرات کو خود امداد تقسیم کرتے اور متاثرین کی دلجوئی کرتے دیکھا جن میں نماےاں نام حسن عرفان صاحب کا ہے جو لاہور کے ایک بزنس مین ہیں اور انہوں نے عرفان فیملی کے نام سے متاثرہ لوگوں کے لئے ایک خیمہ بستی بھی بسا رکھی ہے ۔
اللّہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان سیلاب زدگان پر اپنا خصوصی کرم نازل فرمائے اور تاکہ وہ پھر سے نارمل زندگی کی طرف لوٹ سکیں ۔
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team