اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔27-09-2010

 انقلاب یا ۔تبدیلی؟

 

کالم۔۔۔----------عبدالماجد ملک


ملک میں تبدیلی کی خبریں گردش کر رہی ہیں،انقلاب کی بازگشت سنائی دے رہی ہے،گزشتہ دنوں میں سےاستدانوں کے بےانات کو دیکھیں تو الطاف حسین ایک مارشل لاءقسم کی تبدیلی کی بات کرتے ہیں اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف انقلاب کی بات کر رہے ہیں عمران خان بھی ےہی کہ رہے ہیں کہ قوم کو ملک میں جلد مثبت تبدیلی کی خوشخبری ملنے والی ہے ،شہباز شریف بھی انقلاب کی آمد کے اثرات بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں،نواز شریف نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے جو تبدیلی کے متعلق بےان دےا ہے وہ محض بیان نہیں اس کو مکمل فالو اپ بھی دیں گے اور اگر عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو تبدیلی آنی چاہیے،ان بےانات کے بعد ہمارے گورنر بے چارے کب چپ رہتے،ان کا اس تبدیلی کے بارے کہنا ہے کہ ان ہاﺅس کوئی تبدیلی بھی نہیں آئے گی اور پیپلز پارٹی 2013ءمیں پھر اقتدار میں ہو گی،ہمارے وزیر اطلاعات جناب قمرکائرہ صاحب نے قوم کو ےہ اطلاع دی ہے کہ ملک میں تبدیلی کی باتیں گپ شپ کے سوا کچھ نہیں۔ ےہ تبدیلی کی افواہیںتب گردش میں آتی ہیں ،جب حکومت بحرانوں پر قابو پانے میں ناکام ہونے لگے ،جب عوام کو بنےادی سہولےات ارزاں ملیںتو اس وقت تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دینے لگ جاتی ہے اور اس وقت موجودہ حالات کسی بڑے انقلاب کی پیشن گوئی کر رہے ہیں۔
پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض جن کا تعلق حکمران پارٹی سے ہے نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ وہ ےہ بات تسلیم کرتے ہیںکہ موجودہ جمہوری حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتر سکی ،
اس وقت مسلم لیگ کا اتحاداورمشرف کا واپسی کے لئے پر تولناحالات اور منظر نامہ کی تبدیلی کی طرف اشارہ کر رہے ہیں،اب لگ رہا کہ این۔آر۔او کا اونٹ بھی کسی کروٹ بیٹھنے والا ہے کیونکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے وزیراعظم کو عدالتی فیصلے پر عمل نہ کرانے کے نتائج کاعلم ہونا چاہئے ،جس کے بعد 270حکومتی شخصیات و افسران کی فہرست وزیر اعظم کو ارسال کر دی ہے۔
کچھ لوگ ان حالات میں فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن جنرل اشفاق پرویز ایک جہاندیدہ شخصیت ہیں اور وہ فوج کی ذمہ دارےاں سمجھتے ہیں اس لئے ےہ افواہ صرف افواہ ہی رہے گی اور انشاءاللّہ فوجی بوٹوں کی چاپ کبھی نہیں سنائی دے گی۔
حکمران پارٹی کے وزراءبھی تبدیلی کی افواہوں سے گھبرائے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اس تبدیلی کو جمہوریت مخالف قوتوں کا ایجنڈا قرار دے رہے ہیں اور تبدیلی کو جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ٹھہرا رہے ہیں ان کا موقف ہے ان ہاﺅس تبدیلی کو وہ خوش آمدید کہیں گے تبدیلی کے بارے ایک بےان حکمران پارٹی کے وزیر بابر اعوان کی جانب سے بھی آےا ہے جس میں ان کا کہناہے کہ آئین کے اندر رہ کر تبدیلی آئی تو وہ اس کا سامنا کریں گے،میں نے کچھ عرصہ قبل ہی کہ دیا تھا۔
کہتا ہوں بات حق کی انداز مرا نرالا ہے
جاگو حکمرانو!انقلاب آنے والا ہے
ان تبدیلیوں کے بارے سےاسی وعسکری ماہرین اور تجزےہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوتے ایسی تبدیلیوں سے جمہوریت کو نقصان نہیں پہینچنا چاہئے لیکن اب عوام میں بھی شعور پیدا ہو چکا ہے اور وہ بھی جانتے ہیں کہ کون سی تبدیلی ان کے حق میں بہتر ہو گی۔
ہماری دعاہے کہ کوئی ایسی مثبت تبدیلی ملک میں آئے جس سے ہر طرف ہرےالی آجائے،ہر کہیں امن ہوجائے ،دہشت گردی کی روک تھام ہو جائے ،ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ ختم ہو جائے اور عوام میں خوشحالی کی لہر دوڑ جائے۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team