اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔21-10-2010

 ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ اور پاکستان ترقی کی راہ پر

 

کالم۔۔۔----------عبدالماجد ملک

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل مختلف ممالک میں کرپشن ،رشوت ستانی اور بددےانتی پر سروے کر کے اپنی رپورٹ بناتی ہے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سیپشن انڈیکس 2010ءجاری کردےا ہے ےہ انڈیکس مختلف ممالک میں کرپشن کو جانچنے کے لئے دنےا کا قابل اعتبار پیمانہ مانا جاتا ہے ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ کی مطابق پاکستان کرپشن اور بد عنوانی میں 34ویں نمبر پرآگیا ہے جبکہ گزشتہ برس 42ویں نمبر پر تھا اب 8درجے نیچے آنے کا مطلب ہے کہ پاکستان میں کرپشن اور بدعنوانی میں رواں سال اضافہ دیکھنے میں آےا ہے اور سب سے کم بدعنوانی اور کرپشن ڈنمارک ،نیوزی لینڈ اور سنگاپور میں ہے جبکہ صومالےہ دنےا کا بدعنوان ترین ملک ہے۔
پاکستان میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین عادل گیلانی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے ایک سال میں 300ارب روپے کرپشن کی نذر ہوئے این آر او بھی اس کی وجہ ہے۔
کون کہتا ہے کہ پاکستان نے ترقی نہیں کی رواں سال میں اگر پاکستان کی کامےابی اور ترقی پر بات کی جائے توپاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،رواں سال میں پاکستان میں جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آےا ہے سٹریٹ کرائم بڑھ چکے ہیں،ٹارگٹ کلنگ پہلے سے زےادہ ہورہی ہے،مہنگائی میں روزبروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے،دہشت گردی اور دھماکے پہلے کی نسبت زےادہ ہو رہے ہیں،کرپشن اور بدعنوانی میں اضافہ ہواہے،وزراءکی تعداد میں ان کی دولت ،جائداد کے علاوہ ان کی گاڑےوں میں بھی اضافہ ہوا ہے،خودکشیوں اور خود سوزیوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آےا ہے،غربت پہلے سے بڑھ چکی ہے،پاکستان کی کرنسی نے بھی ریورس گیئر لگاےا ہوا ہے اور اس کی ڈاﺅن ویلیورفتار بھی تیز جا رہی ہے رشوت کلچر کو بھی فروغ حاصل ہوا ہے۔
پاکستان کی خوش قسمتی کہیں کہ وہ جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے اور اسے ہم اپنی بد قسمتی کہیں کہ ہم اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھا رہے ہم اس بدنصیبی اور بدقسمتی کو اپنی خوش قسمتی میں بدل سکتے ہیںاور اپنے پےارے پاکستان کو جنت بنا سکتے ہیں اگر ہم وی۔آئی۔پی کلچر کو ختم کردیںگے ،رشوت ستانی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کریںگے،انصاف کو فروغ دیںگے اور عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کریںگے ،ملکی مفاد کو ذاتی اور انفرادی مفاد پر ترجیح نہیں دیںگے،سفارشی کلچر کا خاتمہ کرکے میرٹ کو ترجیح دیںگے،امیری اور غریبی کے سٹیٹس کو مٹانے کے لئے کلیدی کردار ادا کریںگے،سندھی،پنجابی،بلوچی،پٹھان اور کشمیری کے سٹیٹس کو مٹاکر سب سے پہلے پاکستان کی بات کریں گے،ٹیکس چوری،قرضے معافی اور بجلی چوری جیسے اقدامات سے پرہیز کریں گے تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی کی راہ پر ہوگا ،ہر پاکستانی خوشحال ہوگا لیکن اس کے لئے ہمیں خواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا ترقی ےافتہ ممالک کی پیروی اور اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔
اٹھو وگرنہ حشر نہ ہوگا پھر کبھی
دوڑو کہ زمانہ چال قیامت کی چل گےا
ہمیں دوسروں پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے زور بازو کو استعمال میں لاکر دنےا کو باور کرانا ہوگا کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں اوراس اجڑے چمن میں بھی بہار لا سکتے ہیںاور اپنے اللّہ سے ےہی دعا کریں جیسی دعا احمد ندیم قاسمی نے ان الفاظ میں کی تھی
خدا کرے مرے ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہءزوال نہ ہو
جوپھول کھلے وہ کھلا رہے صدےوں
خزاں کے گزرنے کی مجال نہ ہو
اللّہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team