اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔03-12-2010

 انقلاب یا تبدیلی۔۔آخر کب تک؟

 

کالم۔۔۔----------عبدالماجد ملک

مخصوص طبقہ پیپلزپارٹی کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتااور حکومت کی تبدیلی انتخابات سے ہی ممکن ہے ےہ باتیں گزشتہ دنوں وزیراعظم نے شیخ خلیفہ بن زیدالنہیان ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں، اسی دن مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرپشن کی حکمرانی کا سلسلہ نہ رکا تو وہ خاموش نہیں رہیں گے انہوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ملک میں سبز انقلاب کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔
ےہ انقلاب اور تبدیلی کی باتوں سے اب تو چڑ سی ہونے لگ گئی ہے کبھی فرانسیسی طرز انقلاب کی باز گشت سنائی دیتی ہے تو کبھی ایرانی انقلاب کی باتیں کی جاتی ہیں ،کبھی جاگیر داروں،سرماےہ داروںاور پرانے فرسودہ سسٹم کو مٹانے کی اور تبدیل کرنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیںتو کبھی عوامی انقلاب کی صدا آتی ہے،
ےہ انقلاب اور تبدیلی کی صدائیں کہاں سے بلند ہو رہی ہیں ؟کیا پاکستان کی عوام اتنی باشعور ہوچکی ہے کہ وہ اپنا حق لینے اور چھیننے کے لئے سول نافرمانی پر اترنے کو ہے؟کیا پاکستان انقلاب کے مضمرات اور نقصانات کو برداشت کر سکتا ہے؟ےہ انقلاب کیسے اور کب آئے گا؟آئے گا بھی سہی یا نہیں یا پھر باتوں ،تقاریروں اورخطابات کے اندر نعروں کی حد تک محدود رہے گا؟ان سوالات کے جوابات ابھی دینے کا وقت نہیں ہے پاکستان کی عوام کی حالت توشاعرمشرق علامہ اقبال ؒکے اس شعر کے مصداق ہے
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
پاکستانی قوم امید ویاس کی کیفیت میں ہے کہ کبھی تو محمدبن قاسم آئے گا جو ہماری بہنوں اور بیٹیوں کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ڈاکٹرعافےہ صدیقی کو امریکی قید سے رہائی دلائے گا ےہ سوئی ہوئی قوم اس آس میں ہے کبھی طارق بن زیاد یا صلاح الدین اےوبی آئیں گے جو اس ملک سے کفرےہ طاقتوں کو ریزہ ریزہ کرتے ہوئے امریکہ سے پاکستان کو نجات دلائیں گے خواب غفلت میں پڑی ہوئی اس قوم کو امید ہے کہ کبھی تو ہمارے حا لات سدھر ہی جائیں گے اور ہم ترقی کریں گے۔
اگر بات کرتے ہیں میاں نوازشریف کے سبز انقلاب کی تو اس کی راہ کب تک ہموار ہوجائے گی کیا جس انقلاب کی پیش گوئی میاں صاحب کر رہے ہیںکیااس انقلاب کے آنے سے پاکستان کے مسائل حل ہوجائیں گے ؟ہمارا ملک آئی۔ایم۔ایف کے شکنجے سے نکل آئے گا؟پاکستان میں ترقی اور خوشحالی آجائے گی؟ مہنگائی پر قابو پایا جاسکے گا؟دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا؟میرٹ کو ترجیح ملے گی؟رشوت کلچر کاخاتمہ ہوجائے گا؟وی آئی پی اور وڈیرہ شاہی کا نظام ختم ہوجائے گا؟سفارش کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے گا؟بیروزگاری اور مہنگائی کے جن پر قابو پایا جاسکے گا؟کیاےہ سب بحران(گیس،بجلی ،آٹااور چینی کے بحران) ختم ہوجائےں گے؟ہر چیز وافر مقدار میں دستیاب ملے گی؟کوئی بندہ ذخیرہ اندوزی کرکے منافع نہیں کمائے گا؟کرپشن اور بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا؟انصاف کا بول بالا ہو گا؟طبقاتی تفریق مٹ جائے گی؟امن وامان قائم ہوجائے گا؟ہمارے لیڈر کہیں باہر سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے؟امریکی مداخلت اور ڈرون طیاروں کو اٹیک کی اجازت نہیں ہوگی؟کیاموروثی سیاست کو پروان نہیں چڑھنے دیا جائے گا؟کیا جعل سازی کا خاتمہ ممکن ہو پائے گا؟موت کاوحشیانہ رقص رک جائے گا؟جو ادارے یا محکمے زوال کا شکار ہیں وہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیں گے؟
اگر ان سب کے جوابات ’ہاں‘میں ہیںتوپھر ایسے انقلاب کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے لیکن اس کے لئے ہمیں خواب غفلت سے بیدار ہونا ہو گا کیونکہ
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو خیال جسے خودآپ اپنی حالت بدلنے کا
آج ہم ہر میدان میں دنیا سے پیچھے جا رہے ہیں اس کے لئے ہمیں آپس کے اختلافات کو ختم کرکے اور ذاتی عنادوں کو مٹاکراپنے پیارے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہو گااور جس جس میدان میں ہم پیچھے جارہے ہیں ان اداروں میں انقلابی اقدامات کر کے ترقی کی شاہراہ پر لاکر دنیا کو ےہ باور کراناہوگا کہ ہم کسی سے کم نہیں،اورپاکستانی قوم کو اپنے ملک کو ان بحران زدہ اور جنگ زدہ حالات سے نکالنے کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہوگا
اٹھو وگرنہ حشر نہ ہوگا پھر کبھی
دوڑو کہ زمانہ قیامت کی چال چل گیا۔

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team