اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔06-01-2011

پاکستانی قوم کا طریقہءاحتجاج اور حکمران

 

کالم۔۔۔----------عبدالماجد ملک

 
آج جب لکھنے بیٹھا ہوں تو ذہن میں چند سوالات گردش کر رہے ہیں کہ ہم نے ابھی تک شعور کی منزلیں طے نہیں کیں؟کیا ہم بے حس ہو چکے ہیں ےا بے حس کر دیئے گئے ہیں؟کیا ہمارے اندر احساس کا مادہ ختم ہو چکا ہے؟کیا ہمارے اندر ایثار وقربانی کا جذبہ مٹ چکا ہے؟کیا ہم اتفاق و ےگانگی سے دور ہوتے جا رہے ہیں ؟کیا ہم خود غرض ہوچکے ہیں؟کیاانسان میں انسانیت ختم ہوتی جا رہی ہے ؟کیا ہم صرف اپنی ذات کو ہی ترجیح دیتے ہیں؟کیونکہ ہم جب کسی کو تکلیف میں دیکھتے ہیں تو اپنی آنکھیں موند لیتے ہیں جب کہیں پہ کوئی روڈ ایکسیڈنٹ دیکھتے ہیں تو اس کی مدد کرنے کی بجائے ہم تیزی سے نکل جاتے ہیں کیونکہ ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا،اگر کسی چیز کی قلت در پیش ہوتی ہے تو ہم ذخیرہ اندوزی شروع کر دیتے ہیں اگر کوئی چیز مہنگی ہو جائے تو ہم چپ سادھ لیتے ہیں کیونکہ حکومت سے احتجاج کرنے کے لیئے ہمارے پاس وقت نہیں ہوتا،اگر کوئی دہشت گردی کا واقعہ پیش آجائے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ درپیش ہو،گیس کا بحران ہوےاکوئی اور مسئلہ درپیش ہو اور عوام اگر احتجاج کے لئے وقت نکال کر باہر نکلتے بھی ہیں تواپنی ہی املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں غم وغصہ میں اپنی ہی گاڑیوں کو نذر آتش کیا جاتا ہے دوکانوں کے تالے توڑ کر لوٹا جاتا ہے گاڑیوں کے شیشے توڑے جاتے ہیں ،آگ لگاکر اور ٹائر جلا کر سڑکوں کو بلاک کر دیا جاتا ہے،کیا اپنی املاک کو نقصان پہنچانے کو،گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کو،اور دوکانوں کولوٹنے کو احتجاج کہتے ہیں؟کیا کبھی ایسا سوچا گیا کہ ایسا احتجاج کرنے سے کئی غریبوں کے چولہے دیہاڑی نہ لگنے کی وجہ سے ٹھنڈے پڑجاتے ہیں اور معصوم بچے بھوک سے کلبلا اٹھتے ہیںکیا کبھی ایسااحتجاج کرنے سے پہلے ےہ غور کیا جاتا ہے کہ روڈ بلاک کرنے سے کئی طالبعلموں کی تعلیم کو حرج ہوتا ہے اس طرح کا احتجاج کرنے سے اور سڑکوں کو بند کرنے کئی ایمبولینسز بھی پھنس جاتی ہیں اور ان کے اندرمریض کلبلاتے رہتے ہیں پاکستانی قوم کوایسے احتجاج کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے جس سے اپنی املاک کو نقصان پہنچے اور معیشت تباہی کی طرف گامزن ہو جائے۔
ہم ایک ترقی پذیر قوم ہیں اور ہمیں دیکھنا چاہئے کہ ترقی ےافتہ قومیں کس طرح احتجاج کرتی ہیں کیا وہ بھی اپنی قومی املاک کو نقصان پہنچاتی ہیں اور گاڑیوں ،دکانوں کو نذر آتش کرتی ہیں؟؟؟کسی بات پر احتجاج کرنا اور حق رائے آزادی کااظہارہر پاکستانی کو ہے اپنے حقوق کے لئے ضرور باہر نکلیں حدود میں رہ کر احتجاج کریںاپنے حقوق لینے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لئے تقاریر کریں جذباتی ہوکر خلاف قانون حرکتیںنہ کریں ،ہنگاموں اور جھگڑوں سے پرہیز کریںاگر کسی چیز کی مہنگا ہونے کے خلاف احتجاج کرنا ہو تو اس چیز کا مکمل بائیکاٹ کریں احتجاج کے طور پر پر امن ریلیاں نکالی جائیں اور حکومت کو باور کرائیں کہ ہم اس مسئلے کے خلاف ایک ہیں اور حکومت اس طرح کے مسئلے کو جلد حل کرے۔
حکمران طبقہ کو بھی ایسے احتجاجوں اور پر امن ریلیوں کا نوٹس لینا چاہیئے اور عوامی مسائل ترجیحی بنےادوں پر حل کرنا چاہئے شاید ےہی وجہ ہے کہ حکمرانوں کی عوامی مسائل میں عدم دلچسپی اور نظر اندازی پاکستانی قوم میں اشتعال اور غصہ کا سبب بنتی ہے جس سے پاکستان کا بھی نقصان ہوتا ہے اور ملکی معیشت بھی تباہ اور ڈاﺅن ہوتی ہے۔
ہمارے حکمران طبقہ کو وی آئی پی کلچر،وڈیرہ شاہی نظام اور جاگیردارانہ سسٹم کو ختم کر کے سادگی کو شعار بنانا چاہئے اور اپنی رعاےا کے دکھ درد کو اور ان کے مسائل کو حل کرنا چاہیئے تاکہ ہمارے اس پیارے سے چمن میں پھر سے ہرےالی آجائے اور ہر طرف خوشی کی لہر دوڑ جائے کیونکہ رعاےا کا خیال رکھنا حکمران طبقہ کا فرض بنتا ہے اور حدیث نبویﷺ کے مفہوم کے مطابق ”تم سے تمہاری رعیت کے بارے میں سوال کیا جائے گا “اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team