اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔24-01-2011

ٹیلی فونک دوستی اور نوجوان نسل

کالم۔------عبدالماجد ملک

اپنی ای۔میلز چیک کرنے کے لئے جیسے ہی ان باکس کھولا کسی صائمہ نامی لڑکی کی میل آئی ہوئی تھی جس میں اس نے دوستی کی درخواست کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میرے پاس اور بھی کافی لڑکیوں کے موبائل نمبرز ہیں نہ جانے اس نے ےہ میل کتنے لڑکوں کو بھیجی ہو گی ،کتنے لوگوں نے اسے جواب دےا ہوگااور کتنے لڑکوں نے اس سے دوستی کی ہوگی لیکن میں نے جیسے ہی اس میسیج کو پڑھا توچونک سا گےا اور میرے ذہن میں ایک تحریر ابھر آئی جو میںنے کچھ عرصہ پہلے پڑھی تھی جس میں قادےانی لابی کا ٹریپ کرنے کے طریقہ کے بارے بتاےا گےا تھا کہ کس طرح قادےانی لابی متحرک ہو کرپاکستان میں کام کر رہی ہے کہ وہ ایسی لڑکیوں کے ذریعے لڑکوں کو ٹریپ کرتے ہیں جنہیں کوئی جان لیوا مرض لاحق ہو چکا ہوتا ہے پہلے ٹیلی فونک دوستی ہوتی ہے پھر ملاقاتیں شروع ہو جاتی ہیں ملاقاتوں کے دوران ہی کوئی ایسی شے ڈرنک وغیرہ میں ملا کر پلا دی جاتی ہے کہ اس انسان کو بھی وہ ناقابل علاج بیماری لاحق ہو جاتی ہے اور پھر وہ گناہوں کی دلدل میں ڈوبتا چلا جاتا ہے اوربھٹکتا ہوا اندھیری راہوں کا راہی بن جاتا ہے جب اسے اپنی بیماری کے اور ان لوگوں کے بارے پتا چلتا ہے تب بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے اور واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہوتا اب اس کے سامنے دو ہی راستے رہ جاتے ہیں ےا وہ ان کے ساتھ رہ کر عیش وعشرت کی زندگی میں گناہوں کی دلدل میں دھنستا رہے اور مرتد ہوکر زندگی بسر کرے ےا پھر واپس توبہ تائب ہوکر ان کے عتاب کا نشانہ بنے ۔
اس لئے میری نوجوان نسل سے گزارش ہے کہ وہ جو بھی قدم اٹھائیں انتہائی سوچ سمجھ کر اور پھونک پھونک کر اٹھائیں کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ان غلطیوں اور کوتاہیﺅں کی وجہ سے وہ گناہوں کی دلدل میں گھس کر اپنے دین و دنےا دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں ،دنےا میں بھی رسوا ہونے کے ساتھ ساتھ آخرت کے عذاب کا مزا بھی چکھیں کیونکہ آخرت کا عذاب بہت دردناک عذاب ہے جس کا انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔اگر بات کریں ٹیلی فونک دوستی کی تو آج کل موبائل کمپنیوں نے پیکج دینے میں ریس لگا رکھی ہے اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے چکر میں ہیں آپس میں سستے پیکجز دینے میں مقابلہ جاری ہے سستے پیکج سے جہاں عوام مستفید ہو رہے ہیں اس کے بر عکس اتنا ہی ہماری نوجوان نسل پر برا اثر پڑ رہا ہے ان سستے پیکجز سے ہماری نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے کسی بھی ملک میں ترقی کا انحصار نوجوان طبقہ پہ ہوتا ہے اورکسی بھی ملک کا مستقبل نوجوان ہوتے ہیں آج موبائل کمپنیوں کے دئےے گئے سستے پیکجزکی وجہ سے ہماری نوجوان نسل تباہی کے دہانے کی طرف جا رہی ہے اور اخلاقی بے راہروی کا شکار ہو رہی ہے آج ہمیں اپنے مستقبل کے ملک کے معماروں کے بارے ابھی سے سوچنا ہوگا ان کے کچے اور صاف ذہنوں میں اسلام کی روشنی اور ملک کی محبت ڈالنی چاہیئے اور ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہماری نوجوان نسل کہاں جا رہی ہے کیونکہ کسی بھی ملک کو ترقی ےافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے والے نوجوان ہی ہوتے ہیں پاکستان کی خوش قسمتی کہ پاکستان میں باقی ترقی پذیر ممالک میں سے سب سے زےادہ نوجوان تعداد میں موجود ہیں جس کا تناسب کہیں 70فیصد بنتا ہے میرے چند اشعار جو کہ نوجوان نسل کے لئے ہیں
پڑھو گے ،لکھو گے تو ہو جاﺅ گے کامےاب
محنت کو گر ترک کروگے ،ہوجاﺅ گے خراب
حق اورسچائی کا ساتھ نبھانا ہے تم نے
باطل کو اس دنےا سے مٹانا ہے تم نے
تم ہوسرماےہ ،تم ہی ہو اس ملک کا فیوچر
تم نے بنانا ہے ملک کو عظیم سے عظیم تر
تم نے پاکستان کو سنوارنا اور سجانا ہے
دہشت گردی اور میلی نظر سے بچانا ہے
تم ہو سرماےہ اس ملک کاتم ہی ہو معمار اسکے
سنبھالنا ہے اس ملک کوتم ہی ہووفادار اسکے
تم سے ہم بس ےہی اک بات کرتے ہیں
مل جل کر رہنے کی درخواست کرتے ہیں۔
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team