اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔02-03-2011

عکس ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام معلوماتی سیمینار

کالم۔------عبدالماجد ملک

مصروفیت کی وجہ سے کچھ نہیں لکھا تھاکافی دنوں کے بعد لکھنے بیٹھا ہوںتو آج آپ کو اپنی مصروفیت کے بارے بتاتا چلوں کہ راقم عکس ویلفیئر ٹرسٹ کا چیئرمین بھی ہے اور ےہ مصروفیات عکس ویلفیئر ٹرسٹ کے سلسلے میںتھیں ۔
عکس ویلفیئر ٹرسٹ اور نمل کالج میانوالی نے مشترکہ ایک معلوماتی سٹوڈنٹس ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کے تمام کالجز کے سٹوڈنٹس نے حصہ لیاجن میں گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اور گرلز،الصفہ کالج،تعمیرملت کالج،پی۔اے ۔ایف کالج کے علاوہ نمل کالج کے سٹوڈنٹس بھی شامل تھے اس ورکشاپ میں بڑی تعداد میں علاقے کے معززین نے شرکت کی اور طالبعلموں کے لئے ہونے والی اس سرگرمی کو سراہا گےا اور مقررین نے جہاں سٹوڈنٹس کو تعلیم کے بارے آگہی دی وہیں عکس ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوشوں کو اچھے الفاظ میں خراج پیش کیا گےااور کہا گےا کہ عکس نے بہت کم عرصے میں بہت زےادہ اور کامےاب ایونٹ کئے ہیں ،تمام سٹوڈنٹس کو نمل کالج کی لیبارٹریز اور لائبریری کا وزٹ کرواےا گےا،راقم کو جب معززین اور سٹوڈنٹس سے بات کرنے کاکہا گےا تو راقم نے سب سے پہلے نمل کالج سٹاف کا،معززین علاقہ اور تمام کالجز کے سٹوڈنٹس کا اس معلوماتی ورکشاپ میں حصہ لینے پر شکرےہ ادا کیا وہیں پر سٹوڈنٹس سے بات کرتے ہوئے ےہ کہا کہ قوم کو آپ نوجوانوں سے کافی امیدیں وابستہ ہیں آپ اس ملک کا ،اس سوہنی دھرتی کا قیمتی سرماےہ ہو آپ نے اس ملک کو سنبھالنا ہے اور ترقی ےافتہ صف میں لے کر جانا ہے محنت سے اور کامےابی سے آگے بڑھتے ہوئے آپس کے اختلافات مٹاتے ہوئے اور محبتیں بانٹتے ہوئے دنےا کو ےہ بتانا اور باور کرانا ہے کہ ہم کل بھی ایک تھے آج بھی ایک ہیں اور اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ہم ایک رہیں گے ،نوجوان سٹوڈنٹس سے بات کرتے ہوئے راقم نے ےہ کہا کہ کامےابےاں محنت سے حاصل ہوتی ہیں اور محنت کو اپنا شعار بنائیں اور دل لگا کر پڑھائی پر دھےان دیں ،
مجھے فخر ہے ان نوجوانوں پر
ستارو ں پر ڈالتے ہیں جو کمند ۔
راقم نے سامعین کو عکس ویلفیئر ٹرسٹ کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ 2008ءمیں جب عکس کو بناےا گےا تو ےہ ایک چھوٹی سی تنظیم تھی جس نے اپنے کام کی ابتدا گاﺅں اوردیہاتوں میں کی اور کئی دیہاتوں میں کنسٹرکشن کا کام اپنی مدد آپ کے تحت کرواےا اس کے علاوہ پس ماندہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ کے انعقاد کر کے غریب مریضوں میں مفت علاج کی سہولتیں مہےا کیں،ہماراماٹو دکھی انسانیت کی خدمت ہے
ہے ےہی عبادت،ےہی ہے دین و ایماں
دنےا میں کام آئے انسان کے انساں
اس کے علاوہ عکس ویلفیئر ٹرسٹ نے بہت کم عرصے میں بہت کامےاب ایونٹ کئے جو تمام تر دیہاتوں اور پسماندہ علاقوں میں تھے جن میں سٹوڈنٹس کے لئے Debate compition،سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد کیا اور آج نمل کالج کی ےہ تقریب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جب آدھے سے زےادہ ملک پانی میں ڈوبا ہوا تھا اور سیلاب نے کافی نقصان کیا تھا تو عکس نے اپنی مدد آپ کے تحت ان دکھی انسانیت کی خدمت کی جو بے سروسامان ہوچکے تھے انہیں راشن فراہم کیا جن کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے تھے ان بہنوں اور ماﺅں کے سر پر آنچل اوڑھائے اور اس مشکل گھڑی اپنے ان دکھی بھائیوں اور بہنوں کی ہر ممکن امداد کی ،مستقبل کے پروگرام کے بارے بات کرتے ہوئے راقم نے انہیں بتاےا کہ میانوالی کے پسماندہ علاقوں میں ایمبولینس سروس شروع کرنے کا،اور ضلع لیول پہ ہائی سکولز کے طالبعلموں کا اپریل میںDebate Compition ،لاہور میں سٹوڈنٹس کے لئے ورکشاپس اور اسلام آباد میں معلوماتی سیمینار کروانے کا پروگرام ہے۔میری حکومت سے گذارش ہے کہ وہ ان چھوٹی اور کامےاب این ۔جی۔اوز کی بھرپور مالی معاونت کرے اور ان کے مسائل حل کر کے ان کی مکمل سرپرستی کرے تاکہ ےہ تنظیمیں بہتر انداز میں کام کر سکیں اور ملک میں خوشحالی کی لہر دوڑ جائے،اللّہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team