اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔31-03-2011

پاک بھارت سیمی فائنل

کالم۔------عبدالماجد ملک


تیس مارچ 2011ءپوری پاکستانی قوم کی نظریں ٹیلیویژن سکرین پر لگی ہوئی تھی جس پر بھارت کے شہر موہالی کے کرکٹ سٹیڈیم سے دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کاکرکٹ میچ دکھاےا جا رہا تھاےہ کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ کا اہم میچ اور سیمی فائنل تھا جسے فائنل سے پہلے فائنل سمجھا جا رہا تھا اس میچ کی اہمیت کا ندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اس میچ کودیکھنے کے لئے کرکٹ گراﺅنڈ میں فلمی ستاروں کے علاوہ پاک بھارت کے وزرائے اعظم کے ساتھ کئی اہم شخصیات موجود تھیں اس میچ کو جیتنے کے لئے پاکستان میں دعائیہ تقریبات اور نوافل کا بھی خصوصی طور پر اہتمام کیا گےا تھا دونوں ٹیموں کے درمےان موہالی میں زبردست معرکہ آرائی ہوئی جس کے نتیجے میں پاکستان ہار گےا اور بھارت کو فتح نصیب ہوئی ،پاکستانی قوم کی جیت کی خوشی میں کی گئی تےاریاں دھری کی دھری رہ گئی لیکن ان کے جذبے ،حوصلے اور لگن ماند نہیں پڑی کیونکہ پاکستانی زندہ دل قوم ہیں وہ جانتے ہیں کہ کرکٹ ایک بائی چانس گیم ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اگر ہم ہار بھی گئے ہیں تو ہمیں پریشان نہیں ہونا چاہئے اور دل چھوٹا نہیں کرنا چاہئے بلکہ ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ےہ امید کرنی چاہئے کہ ہماری کرکٹ ٹیم انشاءاللّہ اگلے ایونٹس میں بہتر کارکردگی دکھا ئے گی ۔
دوسری طرف کچھ پریشان حال اور محدود سوچ کے حامل افراد اس ہار کو میچ فکسنگ کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں غرض جتنے منہ اتنی باتیں ہو رہی ہیںکچھ ایسی خبریں بھی ملی ہیں میچ ہارنے کی وجہ سے کئی افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے ہیں ،میرے ہم وطنو ےہ ایک کرکٹ میچ تھا کوئی پاک بھارت جنگ نہیں تھی اس لئے ایسی ہار کو دل پر نہیں لینا چاہئے ویسے بھی کوئی کام کرنے سے پہلے اس کے دو پہلو مد نظر رکھنے چاہئیں مثبت اور منفی۔پاک بھارت جنگ سے ےاد آےا کہ ایک بار پھر پاک بھارت مذاکرات شروع ہوگئے ہیں اللّہ کرے ےہ مذاکرات اب مذاق۔رات نہ رہیں بلکہ کامےاب ہو کر سیمی فائنل سے نکل کر فائنل میں داخل ہو جائیں تاکہ اس خطے کا اہم مسئلہ کشمیرکامسئلہ ،کشمیریوں کی مرضی کے مطابق حل ہو جائے اور اس خطے میں امن و امان کی فضا قائم ہوجائے کم علمی کی وجہ سے کالم کے عنوان سے بھٹک گےا ہوں تو بات کر رہا تھا موہالی میں ہونے والے پاک بھارت کرکٹ میچ کی ۔پاکستان کے میچ جیتنے کے لئے قوم نے کافی دعائیں مانگی تھیں اور نوافل ادا کیے تھے اب کچھ بے صبرے نوجوان اور ناشکرے ےہ بھی کہ رہے ہیں خدا نے ہماری دعائیں قبول نہیں کیں اس لئے ہم ےہ اہم میچ ہار گئے اور ہماری دعائیں رائیگاں چلی گئیں ۔
میرے ہم وطنو خدا کو جب بھی پکارو گے تب وہ تمہاری پکار ضرور سنے گا اور رہی بات ہماری دعاﺅں اور التجاﺅں کی تو میرے اللّہ کے ہر کام میں مصلحت پوشیدہ ہوتی ہے جو کام بھی وہ کرتا ہے وہ اپنے بندوں کی بہتری کے لئے کرتا ہے کیونکہ اللّہ تعالےٰ اپنے بندوں سے 70ماﺅں سے بھی زےادہ پیار کرتا ہے اس ہار میں بھی ہمارے لئے کوئی بہتری ہوگی ہمیں اللّہ کی رحمت سے ماےوس نہیں ہونا چاہئے ہمیں ہمت نہیں ہارناچاہئے بلکہ اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنی ہے کیونکہ
گرتے ہیں شاہسوار میدان جنگ میں
قوم کو ماےوس نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ماےوسی کفر کے ضمرے میں آتی ہے ویسے بھی مسلمان اللّہ پر بھروسہ کرتا ہے اور ماےوس نہیں ہوتا ےہاں ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا اقدام قابل تحسین ہے کہ انہوں نے وزاراءکے ساتھ خود ائر پورٹ پر ٹیم کا استقبال کرنے کا اور انہیں انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے ہمارے لئے ےہ بھی اہم بات ہے کہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم موہالی کے سٹیڈیم میں لہراےا اور پورے بھار ت میں قومی ترانے کی آواز سنائی دی اور بھارت کی فضاﺅں میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونج سنائی دیتی رہی ،اللّہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔پاکستان زندہ باد
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team