اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔13-04-2011

مغرب کا اصلی چہرہ

کالم۔------عبدالماجد ملک

مغربی ممالک کے نزدیک ہم پاکستانیوں کو اور مسلم دنےا کو مذہبی انتہا پسند سمجھا جاتا ہے خاص کر پاکستانیوں کو مختلف قسم کے القابات مثلاََ مذہبی انتہا پسند،دہشت گرد،امن کے دشمن،نسلی تعصب کا شکار اور دہشت گردی کو فروغ دینے والے شرپسندعناصر جیسے القابات سے نوازا جاتا ہے حالانکہ حقیقت اس کے با لکل برعکس ہے اور ےہ سب باتیں اور القابات ان مغرب والوں پہ صادق آتے ہیں کیونکہ شروع دن سے ےہود ونصاریٰ مسلمانوں کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ روا رکھے ہوئے ہیں نت نئے طریقوں سے مسلمانوں کو ایذا پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں کبھی ےہ ملعون ہمارے پیارے آقاﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے نازیبا کلمات اور کارٹون بنانے کی ناپاک جسارت کرتے ہیں کبھی ےہ اسلام کو دہشت گردی کا مذہب کہتے ہیں حالانکہ ےہ مغربی ممالک جو ترقی ےافتہ اور مہذب ہونے ڈھنڈورا پیٹتے ہیں خودذہنی پستی اور نسلی تعصب کے مارے ہوئے ہیں مسلمانوں کو دہشت گرد اور اسلام کو دہشت گردی کا مذہب کہنے والے اگر اپنے گریبان میں جھانکیں تو نظر آئے گا کہ کیسے مغربی دنےا اور نام نہاد امن کے ٹھیکیدار نہتے لوگوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں،اس پر امن دنیا میں بارود کی بوپھیلا اور آگ کے شعلے جلا رہے ہیں ان نام نہاد امن کے ٹھیکیداروں اور اسلام دشمن عناصر کو اسلام کو انتہا پسندوں کا مذہب اور مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے سے پہلے ےہ دیکھنا لینا چاہئے کہ آج ےورپ میں نوجوان نسل جس مذہب کا مطالعہ کر رہی ہے اور جس مذہب سے قریب ہورہی ہے وہ اسلام ہے اس وقت میں ےورپ میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہے عالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیدار بھی اگر ہمارے اسلام کا مطالعہ کریں تو انہیں پتا چلے گاکہ اسلام تو امن و شانتی کا مذہب ہے اسلام تو زندگی گزارنے کا مکمل ضابطہ ءحیات ہے مسلمانوں پہ دہشت گردی کا لیبل چسپاں کرنے والوں کو اپنے گریبان میں جھانک کر بتانا چاہئے کہ مسلمان دہشت گرد ہیں ےا پھر مغربی دنےا ہی امن کے درپے ہے امن کا نقاب اوڑھے انٹرنیشنل دہشت گرد مغرب نے پہلے نہتے مسلمانوں کو خون میں نہلاےا بارود کی بو اور آگ کے شعلوں کو مسلم دنیا میں پھیلایا اور پھر ایک باقاعدہ پلاننگ کے تحت مسلم ممالک کو کھنڈر بنانے کی پالیسی پر اور انہیں کمزور کرنے اور بنانے پر عمل پیرا ہے اور اب تو ےہ حال ہو چکا ہے کہ مسلم دہشت گرد کا سبق پڑھنے والے مذہبی انتہا پسند بن چکے ہیں اور مسلمانوں کو تنگ کرنے کے لئے اور ایذا پہنچانے کے لئے اچھوتے حربے استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں کبھی ےہ ملعون اب ہماری مقدس کتاب قرآن مجید کو جلا کر دنیا میں انتشار پھیلا رہے ہیں یہ مغربی ممالک نہیں جانتے کہ قرآن مجید کی حفاظت کا ذمہ تو خود اللّہ تعالیٰ نے لیا ہوا ہے اور وہی انہیں عبرتناک انجام سے دوچار کرے گااب تو مغربی ممالک کو مسلم خواتین کے نقاب سے ڈر لگنا شروع ہو گےا ہے اور اس نے نقاب کرنے والی خواتین پرخلاف آئین اقدام کہنا اور جرمانے عائد کرنا شروع کر دئیے ہیں ےہ ہے سیکولر مغرب کا اصلی اور حقیقی چہرہ،جس کے بارے میںحکیم امّت شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ نے کہا تھا
تو نے کیا دیکھانہیں مغرب کا جمہوری نظام
چہرہ روشن،اندرون چنگیز سے تاریک تر
ساری دنےا کوآزادی کے نام پر دھوکہ دینے والے اور نام نہاد ترقی پسند سیکولرزم آج مغرب میں بے نقاب ہو چکا ہے آج آپ فیصلہ کریں کہ قدامت پسند،نسلی تعصب کے مارے ہوئے،امن کے دشمن اور دہشت گرد مسلمان ہیں ےا پھر نام نہاد ترقی ےافتہ مغربی دنےا ،جو آج مسلم خواتین کے نقاب اوڑھنے پر پابندی لگانے کے بعد بے نقاب ہو چکی ہے؟؟؟
 

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team