اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
Email:-awamkisoch@yahoo.com

Telephone:-03004060262 

 

 

 
 
 
 
 
 
 
 

<<<<-----<<<<

تاریخ اشاعت:۔04-05-2011

جاوید ہاشمی اور پاکستان کی سیاسی جماعتیں

کالم۔------عبدالماجد ملک

جنرل ضیاء الحق کا ساتھ دینے پر اور ان کی کابینہ میں وزیر بننے پر مخدوم جاوید ہاشمی نے قوم سے معافی مانگی ہے اور کہا ہے کہ جنہوں نے بھی آمریت کا ساتھ دیا ہے وہ قوم سے معافی مانگیں مخدوم جاوید ہاشمی کا میں ان دنوں سے فین ہوں اورعزت کرتا ہوںجب پاکستان مسلم لیگ کی قیادت جدہ روانہ ہوگئی تھی اور کچھ لیڈروں نے ویسے ہی آنکھیں پھیر لیں تھیں وہ جاوید ہاشمی ہی تھے جنہوں نے آمریت کے بدترین دور میں مسلم لیگ کوزندہ رکھا اور چلائے رکھا جس کی وجہ سے انہیں قید وبند کی صعوبتیں بھی سہنا پڑیں ویسے بھی ہاشمی صاحب کے بیانات اور باتیں عوامی جذبوں کی عکاس اورترجمان ہوتی ہیں لیکن ان کے اس معافی والے بیان پر میں سوچنے پر مجبور ہو گیاکہ کونسی سیاسی جماعتیں ایسی ہیں جو آمریت کے کندھوں پر سوار ہو کر معرض وجود میں آئی ہیںاور آمریت کے سائے میں پروان چڑھی ہیں سب سے پہلے اس وقت حکمران پارٹی کو ہی دیکھتے ہیںپیلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید ،جنرل ایوب کی کابینہ میں وزیر تھے جنرل ایوب کی اور بھٹو کی آپس میں بڑی گاڑھی چھنتی تھی اور جنرل ایوب ،بھٹوکو زلفی کہا کرتے تھے بعد میں اختلافات کی بنا پر بھٹو جب جنرل ایوب سے علیحدہ ہوکر عوامی ٹرین پر چڑھ کر عوام کے دلوں کی دھڑکن بن کر قائد عوام بن گئے اور ایک جماعت تشکیل دی جسے پیپلزپارٹی کا نام دیا گیا یہاں میں ہاشمی صاحب کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ بھٹو واقعی عظیم لیڈر تھے اور ذہین بھی تھے کیونکہ انہوں نے پاکستان میں او۔آئی۔سی کی کانفرنس بلا کر پوری امت مسلمہ کو اکٹھا کرکے اقبالؒ کے اس خواب ’اک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیی‘کو شرمندہ تعبیر کیاپاکستان کو آئین دینے کے ساتھ ساتھ قادیانیوں کو کافر قرار دینا ان کی بہت بڑی کامیابی تھی اس کے علاوہ بھٹو شہید نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لئے بھی کافی تگ و دو کی انہی کامیابیوں کی بنا پر اسے تخت سے تختہ پر پہنچادیا گیایہ تو پیپلز پارٹی کا پس منظر تھا اب اگر اس وقت کی اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی بات کریں تو یہ بھی جنرل ضیاء الحق کے کندھوں پر سوار ہوکر آئے تھے اور بہت جلد ایک مقام بھی حاصل کر لیا اور عوام کے دلوں میں بھی گھر کر لیاپاکستان مسلم لیگ نواز دو بار برسر اقتدار میں آئی اور کئی ترقیاتی کام کروائے جن میں سے موٹروے بنانا ان کا عظیم کام تھا جو کہ آج بھی ان کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے اس کے علاوہ انہوں نے ملکی تاریخ کا بڑا کارنامہ یہ انجام دیا کہ پوری دنیا کہ دبائو کو یکسر مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکہ کرکے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے یہاں پر میں آبروئے صحافت جناب مجید نظامی صاحب کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں جنہوں نے ایٹمی دھماکہ کرنے میں میاں نواز شریف کی حوصلہ افزائی کی اورتاریخی جملہ کہا کہ اگر تم نے ایٹمی دھماکہ نہ کیا تو قوم آپ کا دھماکہ کر دے گی یوں میاں صاحب نے ایٹمی دھماکہ کر کے امریکہ کی بات نہ مانی تھی جس کی وجہ سے ان کی حکومت کا تختہ بھی الٹا گیا اور اس کے بعد قوم کوپرویز مشرف کے روپ میں ایک اور آمر مل گیاکچھ سیاستدانوں نے مشرف کو جی آیاں نوں کہ کر گلے لگایا اور مشرف نے بھی انہیں ’جادو کی جپھی ‘ڈالی جس کے جادو سے پاکستان مسلم لیگ ق وجود میں آئی جس جماعت کے چودھری ،مشرف کو بار بار فوجی وردی میں منتخب کروانے کے نعرے لگاتے رہی۔پاکستان مسلم لیگ ق نے کھایا بھی سہی اور ترقیاتی کام بھی کروائے ،یہ تو پاکستان کی تین سیاسی جماعتوں کا پس منظر تھاکہ کس طرح معرض وجود میں آئی تھیں باقی سیاسی جماعتوں کا ذکر پھر کسی کالم میں تفصیل سے کروں گایہاں ہم مخدوم جاوید ہاشمی کی بات کرتے ہیں جو کہ پارٹی سے ہٹ کر بیانات دے رہے ہیں بلکہ ایسی باتیں کر رہے ہیں جو کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ہیں کیا ہاشمی صاحب نے ’ہاں میں باغی ہوں ‘لکھنے کے بعدپارٹی میں بھی حق اور سچ کی اپنی دیرینہ روایت کو قائم رکھتے ہوئے بغاوت کا جھنڈا بلند کیا ہی؟یا پھر یہ وہ لاوہ ہے جو انہیں یکسر نظر انداز کیے جانے کی وجہ سے ان کے اندرپکتا رہا اور اب پھٹ رہا ہے یہ تو اللّہ ہی بہتر جانتا ہے

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

E-mail: Jawwab@gmail.com

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team