اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 0333-5176429

Email:-atharwani@gmail.com

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

Telephone:- 0333-5176429

Email:-atharwani@gmail.com

تاریخ اشاعت:۔03-08-2011

اسلام آبادکشمیر کانفرنس اور دہلی مزاکرات

کالم ۔۔۔------------ اطہر مسعود وانی

لبریشن فرنٹ مقبوضہ کشمیر کے رہنما یاسین ملک ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔اس موقع پر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ریاستی رہنماﺅں کی ایک کانفرنس منعقد کی گئی جس میں گلگت بلتستان کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سینٹ کی طرز پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کا مشترکہ فورم بنایا جائے۔کانفرنس میں یہ مطالبہ بھی دہرایا گیا کہ پاکستان بھارت مزاکرات میں کشمیری نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔اس کانفرنس کا تاثر ایسا ہے کہ جیسے چند مظلومیت کے کافی حد تک ذمہ دار یہ دہائی دے رہے ہوں کہ ” ہماری بھی سنو خدا تمھاری سنے گا“۔شاید اس حقیقت کو فراموش کر دیا گیا ہے کہ ” کمزور کو آسودگئی دل نہیں ملتی“۔بھیک میں کوئی زندہ رہنے کا حق بھی نہیں دیتا ،آزادی تو دور کی بات ہے۔
پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ بات چیت کا ایک مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ اس سے قبل دونوں ملکوں کے سیکرٹری خارجہ اجلاس میں اس وزرائے خارجہ اجلاس کا ایجنڈا ترتیب دیا گیا تھا۔ دونوں ملکوں کے ان مذاکرات کے بعد جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے مسئلہ کشمیر کو مذاکرات سے حل کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس کے ساتھ کشمیر کے دونوں حصوں کے درمیان ٹرک سروس ہفتے میں دو دن سے بڑھا کر چار دن کرنے ¾ کشمیریوں کو آنے جانے کی مزید سہولیات دینے اور ویزے میں نرمی کئے جانے کی بھی بات کی گئی۔ بھارت میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے خاتون ہونے کو خصوصی طور پر موضوع بناتے ہوئے اچھالا گیا ۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی طرف سے دورہ بھارت کے موقع پر مسئلہ کشمیر کا ذکر نہ کرنے کی حکمت عملی کو بھارت میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اور فوج کی طرف سے ایک اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔
حریت کانفرنس نے انہیں دنوں اپنے مطالبے کا پھر اعادہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق مذاکرات میں کشمیریوں کو بھی شامل کیا جائے۔مزاکرات سے پہلے وزارت خارجہ میں حریت کی آزادکشمیر شاخ کو اعتماد میں لیا گیا اور حریت کے دونوں دھڑوں کے رہنماﺅں نے نئی دہلی میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے ملاقات بھی کی۔ حریت کا یہ مطالبہ اپنی جگہ درست لیکن حقیقت یہ ہے کہ ابھی دونوں ملکوں کے درمیان کشمیر میں اعتماد سازی کے سست رو اقدامات کئے جارہے ہیں اور یہ مرحلہ مزید عشروں چلایا جا سکتا ہے۔ دونوں ملکوں کے مذاکرات میں مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق مرحلہ شروع ہونے کی بات ”ہنوز دلی دور است“ کے مترادف ہے۔ لہذا کشمیر کی آزادی پسند قوتوں کو دوسروں کی سرگرمیوں سے توقعات باندھنے کی بجائے کشمیریوں کی جدوجہد کی عملی راہ اختیار کرنے کی حکمت عملی اپنانی چاہئے۔ حکومت پاکستان نے سابق مشرف دور سے مسئلہ کشمیر سے متعلق مسلسل پسپائی اختیار کرتے ہوئے آج یہ صورت پیدا کردی ہے کہ پی پی پی حکومت تمام تر حیلہ سازی کے باوجود سابق مشرف حکومت کی ہی کشمیر پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت سے رابطوں میں قومی امنگوں سے ہم آہنگ واضح رویہ اپنایا تھا ¾ شاید یہی ان کا جرم بن گیا جس کی پاداش میں انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔
کرپشن کے الزامات سے لبریزپی پی پی حکومت سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ اب عدلیہ سے بھی ٹکر لے رہی ہے۔ عوام کو بھیانک مہنگائی سے ہلاکت خیزی کی راہ ڈالا جارہا ہے۔ عوام کو تیسرے درجے کی مخلوق بنا دیا گیا ہے۔ سرکاری بد انتظامی،اقرباءپروری،کرپشن،نا انصافی اور عوام پر ظلم کی صورتحال نے ملک کی سا لمیت کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔ المختصر یہ کہ موجودہ حکومت کے ہوتے ہوئے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ بھارت یا کسی اور ملک سے مذاکرات میں قومی مفادات کے تحفظ کو اہمیت دی جا سکتی ہے

 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved