اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:-03222777698

Email:-azamazimazam@gmail.com
 

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

 

تاریخ اشاعت:۔2010-12-15

وکی لیکس کے اَنہونے انکشافات
کالم ۔۔۔۔۔۔۔ محمداعظم عظیم اعظم
 
وکی لیکس کے اَنہونے انکشافات ایک آئینہ ہے اصلاح کرنے کا
متحدہ کا عزم و استقلال اور آرجی ایس ٹی
اگرچہ اِس میں کوئی شک نہیں کہ اِن دنوں دنیا کے اِس کونے سے اُس کونے تک وکی لیکس کے اَنہونے انکشافات کا غلغلہ ہے اور ساری دنیا وکی کے انکشافات کی زد میں ہے جس میں سچ کی مقدار زیادہ اور جھوٹ کی آمیزش کے خدشات بہت کم معلوم دیتے ہیں اِس کا اندازہ اہل ِ دانش اِس بات سے لگارہے ہیں کہ اِس میں کتنا سچ ہے اور کتناجھوٹ کہ سچ کی مقدار جھوٹ کے مقابلے میں قدرے زیادہ ہونے کی وجہ سے ہی تو خود امریکا سمیت ساری دنیا وکی لیکس کے اِن انکشافات سے ہل کر رہ گئی ہے اورساتھ ہی اہل َ علم و ثروت کا یہ بھی کہناہے کہ ا گر اِس موقع پردیکھاجائے تودنیا واضح طور پر دو حصوں میں بھی تقسیم دکھائی دیتی ہے اِن میں سے ایک کا یہ کہناہے کہ وکی لیکس کے انکشافات مستقبل قریب میں دنیا بھرمیںمنفی تبدیلیاں لاسکتے ہیں اور ساتھ ہی اِس کا یہ بھی کہناہے کہ وکی کے یہ انکشافات دنیا کو آپسمیں لڑواکراِس کا امن بھی تباہ کرسکتے ہیں جبکہ دوسرے کی رائے یہ ہے کہ وکی لیکس کے یہی انکشافات موجودہ دنیا میں مثبت تبدیلی لانے کا بھی پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں بہرحال !اب کچھ بھی ہو مگر یہ ایک کُھلی حقیقت ہے کہ وکی لیکس کے انکشافات نے دنیامیں جہاںسوچ کا بھونچال برپاکردیاہے تو وہیں وکی کے اِن ہی انکشافات نے لوگوںکو اپنے اپنے گریبانوں میں جھانکنے اور اپنی چھپی ہوئی خامیوں پر نظر ثانی کرنے کا بھی موقع فراہم کردیاہے گوکہ اگر یہ کہاجائے کہ وکی لیکس کے یہ اَنہونے انکشافات ایک آئینہ ہے اُن لوگوںکے لئے جو اپنے اپنے ممالک میں اقتدارِ اعلی کے منصب پر فائز رہ کر بھی اپنے ملک اور اپنے عوام سے متعلق دہری رائے اور خیال رکھتے ہیں اور جو بظاہر نظر توکچھ آتے ہیں مگر اندر سے اِن کے جذبات اپنے ملک اور قوم کے لئے ایسے ہوتے ہیں جن پرسے وکی لیکس نے پردہ چاک کیاہے ۔بہرحال ! دنیا کے سامنے سچ اُگلنے والے وکی لیکس کا دنیا کیا حشرکرتی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔
مگراَب دیکھنا یہ ہے کہ وکی لیکس کے انکشافات کی شکل میں دنیا میں آنے والایہ بھونچال کِدھ اور کس رُخ میں جاکر رکتاہے اِس کے بارے میں بھی تجزیہ نگاروں اور دنیا بھر کے سیاسی ماہرین کا یہ خیال ہے کہ فی الحال تو کچھ نہیں کہاجاسکتاکہ ....وکی لیکس کے اِن انکشافا ت سے کیا نتائج سامنے آئیں گے مگریہ سب اِس بات پر ضرور متفق نظر آتے ہیں کہ وکی لیکس کے اِن انکشافات سے یہ تواچھی طرح سے واضح ہوگیاہے کہ وکی لیکس کے کیچڑ آلود انکشافات نے دنیا کے کئی بڑے چھوٹے (امریکا،بھارت اور پاکستان سمیت ) ممالک کے حکمرانوںسمیت اِن ممالک کے سیاستدانوں کے کرداروںاور اِن کے مکروہ چہروں کودنیا کے سامنے جس طرح عیاں کردیاہے اگر اِن ممالک کے حکمران اور سیاستدان باضمیر اور زندہ دل ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اپنے ملک کے ساتھ مخلص ہیں تو اَب اِنہیں اپنی حکمرانی سے مستعفی ہوجاناچاہئے اور غیرت کا تقاضہ تو یہ ہے کہ وہ وکی لیکس کے اِن انکشافات کے بعد خودکشی کرلیں جس سے اِن کی قوم کی نظر میں ذراسا ضرور اضافہ ہوجائے گا.....
جبکہ اِدھر پاکستان میں ہربار کی طرح اِس باربھی ہر خاص و عام میں یہ خیال زورپکڑتا جارہاہے کہ جس طرح گزشتہ دنوں سے ملکی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاپر وکی لیکس کے انکشافات سے متعلق متواتر آنے والی خبروں کی وجہ سے ملک میں آرجی ایس ٹی اور فلڈ سرچارج بل کی منظور ی کا مسلہ دبادیاجائے گا اور وکی لیکس کے انکشافات کی وجہ سے حکومت دانستہ طورپر آر جی ایس ٹی کے مسلے کو عوام کی نظروں سے اوجھل کردینے کے بعد یہ جس طرح سے چاہئے گی 20دسمبرکو قومی اسمبلی سے زبردستی اِس بل کی منظوری کرواکرسارے ملک میں اِس کا اطلاق کروالے گی مگراِسے اپنے اِس منصوبے پر اُس وقت اُوس پڑتی محسوس ہوئی کہ جب پچھلی جمعرات کوملک کے 98فیصد غریب اور مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والی ایک بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قائد الطاف حسین نے یوم شہدا ¿ کے موقع پر کراچی ، حیدرآباداور میر پورخاص میں اجتماعات سے بیک وقت اپنے ٹیلیفونک خطاب میں آر جی ایس ٹی اور فلڈ سرچارج بل پر اپنے عزم استقلال کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے انکشاف میں کہاکہ ملکی آبرو کو آئی ایم ایف اور امریکاکے سامنے گروی رکھ دیاگیاہے اور بڑے ممالک کے سفارتکار ہدایات دے رہے ہیں اور لابنگ کررہے ہیں اور یہ ڈکٹیشن دیتے نہیں تھک رہے ہیں کہ فلاں بل پارلیمنٹ میں پاس ہوناچاہئے اور فلاں بل پاس نہیں ہوناچاہئے جبکہ اُنہوں نے اپنے خطاب میں برملا کہاکہ پاکستان کے عوام نے ریفامڈجی ایس ٹی اور فلڈ ٹیکس مستردکردیاہے اِس موقع پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پاکستانی قوم کو مخاطب کرکے کہاکہ وقت آگیاہے کہ اَب پاکستان کے عوام خود فیصلہ کرلیں کہ ہمیںغیرت مند قوم کی طرح زندہ رہناہے یا بے غیرت بن کرسُپر طاقتوںکی غلامی کرنی ہے اور اِس کے ساتھ ہی اُنہوں نے ملک میں فعل ہر محب وطن سیاسی ومذبہی جماعتوں کو بھی مخاطب کرکے دعوت دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیںاپنے سیاسی ونظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کی آزادی، خودمختاری بچانے اور خودداری کے ایک نکاتی ایجنڈے کیلئے لانگ مارچ کریں ایم کیوایم اِن کے ساتھ ہوگی۔
یہاںایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اِس دعوت کے بعد مجھ سمیت ساری پاکستانی قوم ہر محب وطن سیاسی اور مذبہی جماعتوں سے یہ اُمیدلگائے بیٹھی ہے کہ ملک کی ہر سیاسی اور مذہبی جماعت کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی اِس کھلی دعوت پر ضرور لبیک کہتے ہوئے ملک میں حکومت کی جانب سے آر جی ایس ٹی اور فلد سرچارج بل کے خلاف یکجا ہونے کی اشد ضرورت ہے اور ملک کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو آر جی ایس ٹی اور فلد سرچارچ بل کے خلاف اپنے بھر پور اتحاد اور ملی یکجہتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے حکومت کی اِس سازش کو بُری طرح سے ناکام بناناہوگا جس کے سہارے حکومت امرا ¿ کو بچاکر ملک کے غریب اور محنت کش طبقے پر آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کے مشوروں پر آر جی ایس ٹی اور فلد سرچارج کا نفاذ کرناچاہتی ہے ۔
ویسے تواِس میں کوئی شک نہیں کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا ساراخطاب ہی تاریخی اہمیت کا حامل تھا مگر اِن کے خطاب کے اِن چند نکات نے ملکی ایوانوں میں یقینا ایک ہلچل پیداکردی ہے جیساکہ اُنہوں نے صدر، وزیراعظم ،وزرا ¿اور جاگیرداروںکو متنبہ کرتے ہوئے کہاہے صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضاگیلانی،وزرا ¿اور جاگیردار پہلے ٹیکس دیں ورنہ عوام بھی ٹیکس نہیں دیں گے اور اپنے اِس تاریخ ساز خطاب میں اُنہوں نے سپریم کورٹ سے بھی اپیل کی کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر ایک صاف وشفاف کمیشن تشکیل دیکر ٹیکس چوری کی تحقیقات کرائے اربوں اور کھربو ں کے مالک ملک کو کتنا ٹیکس دیتے ہیں۔
متحدہ کے اِس عزم و استقلال کی نظر یہ شعر حاضرِ خدمت ہے
قوم کی تاریخ بنتی ہے فقط افعال سے آدمی پاتاہے جنت نا مہ ¿ اعمال سے
ہرقد م پر کامرنی چومتی ہے اُن کے پاو ¿ں کام لیتی ہیں جو قومیں عزم و استقلال سے
اِس میں کوئی شک نہیںآر جی ایس ٹی اور فلڈ سرچارج ٹیکس کے نفاذ کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے اپنے جس عزم و استقلال کا مظاہرہ کیا ہے اِس سے آج یہ بات اچھی طرح سے ثابت ہوگئی ہے کہ ایم کیوایم ہی ملک کے 98فیصد غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی وہ جماعت بن چکی ہے جس سے ملک کا ہر غریب فرد اچھی اُمیدیں لگائے بیٹھاہے اور اِسے یہ بھی قوی اُمید ہے کہ ایم کیو ایم ہی وہ جماعت ثابت ہوسکتی ہے جو ملک کا مقدر بدل کر غریبوں کے لئے مسیحاثابت ہوگی۔ اور اِس کے ساتھ ہی میںآخر میں اپنے کالم کے اختتام سے قبل عرض کرتاچلوں کہ میری والدہ کی طبیعت اِن دنوں انتہائی ناساز ہے اور وہ کراچی کے ایک سرکاری اسپتال میںموت وہ زندگی کی کشمکش میں ہیں میری اپنے قارئین سے خصوصی درخواست ہے کہ وہ اپنی خصوصی دعاو ¿ں میں اِن کی صحت یابی کے لئے ضرور دعاکریں یوں میں والدہ ور اپنی بیماری کے باعث کچھ عرصے غیر حاضررہنے کے بعد اپنے قارئین کی خدمت میں اپنا کالم لیئے اِس اُمید کے ساتھ حاضر ہواہوںکہ میرے پڑھنے والے اِسے ضرور پڑہیں گے اور اپنی مفید آرا ¿ اور مشوروں سے بھی مجھے نوازیں گے۔
 
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved