اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:-03222777698

Email:-azamazimazam@gmail.com

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

تاریخ اشاعت:۔2011-04-07

 ،بابری مسجدامریکانے شہیدکروائی تھی.
کالم ۔۔۔۔۔۔۔ محمداعظم عظیم اعظم
امریکا نے بابری مسجد کی شہادت کےلئے ہندوپریشد کو بھاری رقم دی ..مہنت شاستری کا انکشاف...؟؟
امریکااپنے ہٹ حرام ملعون پادری کو لگام دے
دنیا میں امن و آشتی اور بھائی چارگی کا درس دینے اور ہندومسلم اورسکھ عیسائی سے محبت کا دم بھرتے نہ تھکنے والے امریکا کا دنیا کے سامنے ایک سازشی اور مکروہ چہر ہ اُس وقت بے نقاب ہوگیا جب ایودھیا (انڈیا)کے مہنت یوگل کشور شاستری جو بھارت کے سینٹرل بیوروآف انویسٹی گیشن کے 16ویں گواہ بھی ہیں اُنہوں نے یہ انکشاف کیا کہ بابری مسجد کی شہادت کے پس پشت امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور ایک امریکی کمپنی تھی جنہوں نے اِس مقصد کے لئے بہت بھاری رقم ایک جنونی انتہاپسند ہندوتنظیم کو دی تھی یعنی بھارت میں قائم مسلمانوں کی تاریخی اور قدیم بابری مسجد شہید کرنے کا ٹھیکہ ویشواہندو پریشدکو دیاگیا تھا مہنت شاستی کا یہ انکشاف نہ صرف بھارت میں بسنے والے کروڑوں مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ کے عالم اسلام کے لئے بھی یقینا حیرانگی کا باعث ہوگاکہ امریکانے دنیاکے سیکولر ملک بھارت میں ہندو مسلم فسادات کرانے کے لئے بھارت کی ایک انتہاپسند تنظیم ویشواہندوپریشدکو استعمال کیا جس کے لئے اِس نے کروڑوں ڈالر رقم دے کر اِسے مسلمانوں کی قدیم بابری مسجد شہیدکرنے کے لئے ٹھیکہ دیااور اِس گھناو ¿نے کام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے امریکا نے ویشواہندوپریشدسے 6دسمبر کا دن اور تاریخ اور وقت بھی اپنی مرضی سے طے کیا تھاجس پر بھارتی انتہاپسند تنظیم سے وابستہ کارسہوکوں نے اِس روز صبح ہی سے اپنی مشکوک سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور جسیے ہی امریکی اشارہ ہوااِنہوں نے مسلمانوں کی قدیم اور تاریخی بابری مسجد شہیدکرنے کا اپناگھناو ¿ناعمل زوروشعور سے شروع کردیااور بالآخر اِسے شہید کرنے کے بعد پورے بھارت میں مسلمانوں کو شہیداور اِن کے املاک کو بھی نقصان پہنچاکر خوشی کا جشن بناتے ہوئے ویشواہندوپریشد نے اپنے اِس ناپاک کارنامے کی اطلاع اُس وقت کے بھارتی وزیراعظم نرسمہاراو ¿ کو دے کر اِن سے بھی ہزاروں ادایں حاصل کیں اَب اِس افسوسناک واقع کے بعد یہ واضح ہوجاتاہے کہ امریکا اور اسرائیل اپنے علاوہ کسی کو دوست نہیں سمجھتے( خواہ وہ بھارت ہی جیسااِن کا کوئی پٹھو ملک اِن کا دوست کیوں نہ ہو)..... اِنہیں)امریکااور اسرائیل کو) جہاںبھی موقع ملتاہے وہ ہر اُس ملک کے لئے کوئی نہ کوئی ایسی سازش تیارکرلیتے ہیں جس سے اُس ملک کا امن اور استحکام خطرے میں پڑجائے کیابھارتیوں نے کبھی ایساسوچاتھا....؟؟کہ امریکا جِسے یہ اپناسب سے بڑاہمدرد اور خیرخواہ سمجھتے ہیں وہ اِنہیں ہندومسلم فسادات کے ذریعے غیرمستحکم کرنے کے لئے اِس حد تک بھی جاسکتاہے جیسا اِس نے بابری مسجدشہیدکرواکر اِسے تباہ کرناچاہا تھا۔
خبر کے مطابق اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ مہنت یوگل کشور شاستری نے بابری مسجد شہادت کیس کی سماعت کے دوران اسپیشل جج وریندر کما رکی عدالت کے سامنے اِس بات کا بھی برملاانکشاف کیاکہ وزیراعظم نرسمہاراو ¿ خود بھی یہ چاہتے ہوں گے کہ وی ایچ پی اور رام جنم بھوی موومنٹ کے ذریعہ اِس طرح مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ پھیلاجائے گی اور بھارت کے ٹکڑے ہوجائیں گے جس سے گریٹ امریکا اور اسرائیل کا خواب پوراہوجائے گا تواُنہوں (مہنت شاستری )نے ویشواہندویشد سے اپناتعلق ختم کرلیااِس طرح مہنت شاستی کا خیال یہ تھا کہ وہ اپنے ملک کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دے رہے ہیں مگر اِس کے باوجود بھی وہ بھارتی انتہاپسند تنظیم ویشواہندوپریشدکو یہ نہ سمجھاسکے کہ وہ امریکی سازش کا حصہ بننے سے باز رہیںاِس طرح کرنے سے بھارت کو توڑنے کی امریکی سازش کامیاب ہوجائے گی اور بھارت ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گامگر اِنہیں شائد اتنی مہلت نہیں ملی کہ ویشواہندووپریشد کو سمجھاسکیں اور آخرکاربھارتی انتہاپسند تنظیم ویشواہندوپریشد کروڑوںامریکی ڈالروں کی وصولی کے عوض بابری مسجد شہید کرکے وہ کام کرگئی جس سے بھارت کا ایک سیکولر ملک ہونے کے تمام دعوے خاک میں مل گئے جس کے بعد سے آج تک امریکاخود بھی بھارت کو سیکولر ملک ماننے سے دبے دبے الفاظ میں انکار بھی کرتارہتاہے اوراَب جبکہ سانحہ بابری مسجد کے حقائق جوں جوں سامنے آتے جارہے ہیں تواِس پس منظر میں راقم الحروف کا خیال یہ ہے کہ 26نومبر سانحہ ممبئی کے پس پشت بھی یقینی طور پر کوئی امریکی سازش ہی کارفرمارہی ہوسکتی جس سے پاک بھارت کشیدگی کا رنگ دے کر امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کرنے کا منصوبہ رکھتاہومگر جوپاک بھارت حکمرانوں کی دانش مندی اور حاضر دماغی سے ٹل گئی۔جس کے ذریعے امریکا ایک تیر سے دو شکار کرنے کا خواہشمند تھا ۔اور اِس کے ساتھ ہی یہ بات پورے یقین کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں امریکا زیادہ مددبھارت کی کرتااور اِس کا ساتھ دیتااور پاکستان کو چھوٹی تسلیوں پر ٹرخائے رکھتاکیوںکہ اِس جنگ کے نتیجے میں زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچاناامریکاکومقصودہوتا۔
بہر کیف !دوسری جانب مسلم اُمہ کو یہ بات جان لینی چاہئے کہ امریکا اور اسرائیل بہانے بہانے سے اِس پرلاکھ مہربانیاں کرلیںمگر یہ کبھی بھی اِس کے استحکام سے مخلص نہیں ہوسکتے کیونکہ اِن کے نزدیک اُمت مسلمہ کا استحکام ہی سب سے بڑاخطرہ ہے کیونکہ وہ یہ جانتے ہیں کہ جس روز مسلم اُمہ میں معاشی اور سیاسی استحکام پیداہوگیاتو اُسی روز اِن کی مسلم اُمہ پر سے داداگیری ختم ہوجائے گی اور آج شائد یہی وجہ ہے کہ مسلم بلاک کے بیشتر ممالک میں صدیوں سے قائم بادشاہت کے خاتمے اور یہاں نام نہاد امریکی جمہوری نظام کے رائج کرنے کی آڑمیں انقلاب کی جو ہواچل نکلی ہے اِس کے پسِ پردہ وہ امریکی اور اسرائیلی سازش کارفرماہے جس


کے سہارے امریکا اور اسرائیل مسلم ممالک کو کسی نہ کسی بہانے غیر مستحکم کرنے کے بعداِن کی معیشت کا ستیاناس کرکے اِن کے تیل کے ذخائر پر قبضے کا وہ حسین خواب دیکھ رہے ہیں جو اگرپوراہوگیاتو اِن کی حکمرانی ساری دنیاپر قائم ہوجائے گی اور اَب یہ اپنے اِس ہی حسین خواب کی تعبیر حاصل کرنے کے خاطر ہروہ غیر اخلاقی اور انسانیت سوز مظالم کے حربے ا ستعمال کرکے جلدازجلد اپنے اُس حسین خواب کی تعبیرچاہتے ہیںجو اِنہوں نے مل کر دیکھ رکھاہے۔اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ اِن کے اِس ناپاک خواب کی تعبیر کومسلم اُمہ کسی بھی طور پرمکمل نہیں ہونے دے گی مگر یہ دنیاکے دوبڑے دہشت گردِ اعظم امریکااور اسرائیل ہیں کہ یہ اپنے اِس خواب کی حسین تعبیرکے خاطر ہرکچھ( سیاسی اور اخلاقی طورپر) غلط کرنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں جس کو وہ کرگزرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ اوراِس کے ساتھ ہی آج اُمت مسلمہ کو یہ بات بھی اچھی طر ح سے جان اور سمجھ لینی چاہئے کہ اُمت مسلمہ امریکااور اسرائیل کا مقابلہ اُس وقت تک نہیں کرسکتی جب تک اِس میں مثالی اتحادواتفاق اور یکجہتی کا عنصر نہ پیداہوجائے۔اور اِس حقیقت کو بھی عالم اسلام ذہن نشین رکھے کہ آج مسلم اُمہ کی زبولی حالی کی ایک خاص وجہ یہ ہے کہ اُمت مسلمہ کے اتحاد کا شیرازہ بکھراپڑاہے امریکااور اسرائیل جس کا فائدہ اٹھاکر اِن پر مذہبی، اخلاقی، سیاسی ، اقتصادی اور سماجی طور پر حملہ آورہورہے ہیں ۔
جس کی ایک تازہ مثال امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انتہاپسند عیسائی دہشت گرد ملعون پادری ٹیری جونز کے ہاتھوں مسلمانوں کی سب سے مقدس کتاب قرآن مجیدفرقان حمید کی ہونے والی بے حرمتی ہے جو اُسی امریکی اور اسرائیلی سازش کا حصہ ہے جس کو بنیاد بناکر امریکا اور اسرائیل عالم اسلام میں اپنے خلاف اشتعال انگیزی پیداکرکے اِسی بہانے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر مسلم دنیا پر حملے کا پروگرام مرتب کرچکے ہیں اور اِس میں کوئی شک نہیں کہ امریکی انتہاپسند عیسائی دہشت گرد ملعون پادری کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف عالم اسلام میں آج امریکااور اِس کے بغل بچے اسرائیل کے لئے نفرت اور انتقام کی جو آگ پیداہوگئی ہے وہ کسی بھی وقت امریکا اور اِس کے لے پالک بچے دہشت گرد اسرائیل کو بھی جلاکر بھسم کرسکتی ہے مگر آج اپنے خلاف امُت مسلمہ کے سینوں میں اُبلنے والے اِس آتش فشاں لاوئے سے بے خبر امریکی اور اسرائیلی انتظامیہ کی یہ بے حسی ہے کہ اِس نے اپنے انتہاپسند دہشت گردملعون پادری ٹیری جونز کو ہٹ دھری اور مسلم اُمہ میں اشتعال انگیزی پیداکرنے کے لئے اتنی کُھلی چھوٹ دے رکھی ہے کہ اَب ملعون پادری قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے بعد اعلانیہ طور پر اُمت مسلمہ کو للکار رہاہے اور کہہ رہاہے کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی سمیت مسلمانوں کی مذہبی تعلیمات کے خلاف اپنے ایسے ناپاک عمل کو جاری رکھے گااور اِس کے علاوہ ملعون پادری نے اپنے ناپاک عزم کے ساتھ یہ دعوی ٰ بھی کرڈالاہے کہ وہ اَب امریکا کی سب سے بڑی مسجد کے سامنے مسلمانوں کے دوبدو اسلام مخالف مظاہرہ کرکے اسلام کے پُرتشددعناصرکے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرے گا جس سے متعلق برطانوی خبرراساںایجنسی رائٹرزنے اُمت مسلمہ کے اِس صدی کے سب سے بڑے امریکی اِنتہاپسند دہشت گردعیسائی ملعون پادری ٹیری جونز کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھاہے کہ عیسائی ملعون پادری ٹیری جونز کا کہناہے کہ وہ امریکا کی سب سے بڑی مسجدکے سامنے اسلام کے خلاف احتجاج کرنے کا منصوبہ رکھتاہے اِس (امریکی انتہاپسند دہشت گرد عیسائی ملعون پادری)کاکہناہے کہ جس کی قیادت وہ خودکرےگااور اِس کے ساتھ ہی اِس ملعون پادری کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنے اِس مظاہرے سے(اسلام مخالف) دنیا کو یہ بتادے گاکہ بلاوجہ اِنسانوں کو قتل کرنایقینا وحشت ناک ہے اور مسلمان دنیابھر میں بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرتے ہیں اِس عیسائی دہشت گرد ملعون پادری کا کہناہے کہ اِسکے اِس مظاہرے کا مقصد اسلام کے پُرتشدد پہلوکو سامنے لاناہے ۔
یہاں اِس امریکی انتہاپسند دہشت گرد عیسائی ملعون پادری کے اِس دعوے کے جواب میں یہ عرض ہے کہ بالخصوص مسلم اُمہ سمیت دنیاکے دیگر ممالک یہ خوب جانتے ہیں کہ آج دنیا کا سب سے بڑادہشت گرد نہ تو کوئی مسلمان ہے اور نہ ہی کوئی مسلم ملک بلکہ عیسائی اور یہودی ہی وہ دہشت گرد ہیں جن کی وجہ سے دنیاکا امن تباہ ہورہاہے اور عالم کُل کے دہشت گرداعظم امریکا اور اسرائیل خودہیں اِس پر امریکااور اِس کے دہشت گرد ملعون پادری کا یہ دعویٰ بھلاکیسے ...؟درست ہوسکتاہے کہ دنیامیں قدم قدم پر انسانیت سوزمظالم ڈھانے والے امریکا اور اسرائیل انسانیت کے خیرخواہ ہیں جوانسانوں کومارکر ساری دنیا پر بدل بدل کر اپنی حکمرانی کرنے کے چکر میں لگے پڑے ہیں۔
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved