اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:-03222777698

Email:-azamazimazam@gmail.com

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

تاریخ اشاعت:۔2011-05-30

وزیرخزانہ کاپاک فوج کے لئے انوکھاعزم
کالم ۔۔۔۔۔۔۔ محمداعظم عظیم اعظم
حالتِ جنگ میں ہیں،افواجِ پاکستان کو بھوکا نہیں رکھ سکتے.....اچھااعلان ہے
اِس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارایہ وطن پاکستان جو خون کے دریابہانے کے بعد حاصل ہواہے اِس کے حصول کے خاطر ہم نے لاکھوں کی تعداد میں مرد، عورتیں اور اپنے بچے شہیدکروائے ہیںیہ ایک ایسی عظیم الشان قربانی تھی جوہم نے اپنے اِس وطن عزیز پاکستان کو حاصل کرنے کے لئے دی تھی اورآج جو الحمد للہ مسلم دنیا کی ایک پہلی اور عظیم ایٹمی ریاست ہے مگر آج ضرورت اِس امر کی ہے کہ اِس ملک کی بقاءوسا لمیت کے لئے ہمیں اُن سترلاکھ اشخاص کی قربانیوں کے علاوہ اور مزیدقربانیاں دینی ہوگیں جو ہم نے اِس کے قیام کے وقت دی تھیں ہمیںآج اپنی قوم کو ہر سطح پر یہ بات ضرورسمجھانی ہے کہ ہم نے جس محنت اور جدوجہد سے اپنایہ ملک حاصل کیا ہے اِس سے کہیں زیادہ ہمیں آج اِس کا تحفظ عزیز ہوناچاہئے کیوں کہ آج ہمارے ملک پر چاروں جانب سے دشمن کی نظریں گڑی ہوئیں ہیں جو ہمیں نقصان پہنچانے کا کوئی بھی موقع اپنے ہاتھ سے ضائع جانے نہیں دے رہاہے اور اِس کی کوشش ہے کہ یہ ہمارے ملک کو ایسے نقصان پہنچائے کہ یہ دوبارہ پنپ نہ سکے اِن نازک ترین لمحات میں پاکستان کے ہر باشعور شہری اور حکومت پر یہ بات لازم آتی ہے کہ وہ پاکستان کو ناقابلِ تسخیربنانے کے لئے ملک کے تمام وسائل کو وقف کرنے کا تہیہ کرے اور اپنی بقاءو سالمیت اور خودمختاری اور اپنی آزادی کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے لئے خود کوذہنی اور جسمانی طور پر پہلے سے تیار کرے کہ ہمیں اپنی آزادی کو برقراررکھنے کے لئے اپنی آسیتنوں میں چھپے دشمن سے مقابلہ کرنے کے لئے ابھی مزیدقربانیوں کا بھی سامناکرناپڑسکتاہے اور اِسی طرح اگرہمیںمزیددشواریوںاور مشکلات سے بھی گزرناپڑاتو ہم گزریں گے چوں کہ یہ امر قرار واقع ہے کہ جن اوصاف کی وجہ سے پاکستان قائم ہواہے وہ اتحاداور عمل ہے اور اَب وہ وقت بھی ہماری قوم پر آپڑاہے کہ قوم اپنے اِن اوصاف اتحاداور عمل کاحقیقت پسندی اور عملیت پسندی کا مظاہر ہ کرکے دنیاکو بتادے کہ ہم وہ قوم ہیں جس نے آج سے 64سال قبل جب اتحاد اور عمل کامظاہر ہ کیاتو اِس نے اپنا یہ وطن پاکستان حاصل کرلیااور اَب جب کہ دشمن اِس کے وجود سے خوفزدہ ہے اور اِس کا وجود دشمن کی آنکھ میں کھٹک رہاہے تو اپنے وطن کی حفاظت کے لئے بھی ساری پاکستانی قوم اپنے تمام سیاسی ، لسانی، مذہبی اور فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اپنے اتحاد اور عمل سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادے گی۔
جبکہ ہمارے یہاں یہ امرانتہائی حوصلہ افزارہاہے کہ ہر دورِ حکومت میں خواہ وہ سول ہو یا فوجی مملکت پاکستان کا دفاع مقدم رہاہے اور اِسے تمام دوسری حکومتی سرگرمیوں پر فوقیت حاصل رہی ہے اور یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے کہ ہمارے ہر حکمران نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لئے کوئی بھی رقم خرچ کرنے میں ہیل حجت سے کبھی بھی کام نہیں لیاہے چونکہ اَب یہ بات اسلامی دنیا پر عیاں ہوچکی ہے کہ آج عالم اسلام کی بقاءو سا لمیت کا انحصار پاکستان کے استحکام سے وابستہ ہے۔اور پاکستان ہی اسلامی دنیا کاوہ واحدملک ہے جو اُمت مسلمہ کی بقاءاور سلامتی کا ضامن بھی ہے۔
اَب جیساکہ پاکستان کی اِسی اہمیت کے پیشِ نظر وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے آئندہ مالی سال 2011-12کے وفاقی بجٹ کے سلسلے میں منعقدبجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہماراملک دشمنوں کی سازشوں کی وجہ سے جنگ میں گھراہواہے ہم پر وقتاََفوقتاََ یاتو جنگ مسلط کی گئی یا جنگ مسلط ہونے کے خطرے میں ہم جنگ کی تیار ی میں لگے ہوئے ہیں اِن کا یہ کہنا حقیقت پر مبنی ہے کہ جِسے آج ہر پاکستانی اچھی طرح سے سمجھ سکتاہے کہ اِس ساری صُورت حال سے بجٹ سازی کا عمل ہر دور میں بری طرح سے متاثر رہااور اِس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہم نے اپنی ترقی کی رفتار کو کسی بھی حال میں سست نہیں ہونے دیااور ہم جیسے تیسے اپنی ترقی کے منازل طے کرتے رہے اور آج اپنی اِسی سست روی کے بدولت ہی صحیح مگر ہم ترقی کے اُن منازل پر پہنچنے کے قریب تر ہیں جہاں آج دنیا کی دوسری اقوام ہیںیہی وجہ ہے کہ ہماری ترقی اور خوشحالی سے خائف ہمارا دشمن ہم پر خاموشی سے وار پہ وارکئے جارہاہے اِس صورت حال میں ہمیں اپنے دفاع سے کسی بھی حال میں غافل نہیں رہناچاہئے۔اورقوم کو یہ بات بھی اچھی طرح سے ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ ہم حالتِ جنگ میں ہیں جو دشمن نے ہم پر بلااعلان مسلط کررکھی ہے اِن حالات میں ہمیں خود کو اور اپنی مسلح افواج کو ہر طرح سے چوکس رکھناہوگا جس کے لئے پاکستانی قوم کو اپنی فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یہ بتادنیاہوگا کہ قوم کا اپنی فوج پر بھروسہ ہے جو کسی بھی دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے اور پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
اِن لمحات میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا آہ یہ انوکھاعزم یقینا ساری پاکستانی قوم اور مسلح افواج کے لئے بھی حوصلہ افزاہے کہ ہم حالتِ جنگ میں ہیں اور ہم اِن حالات میں اپنی مسلح افواج کو بھوکانہیں رکھ سکتے اِس موقع پر ہم یہاں یہ کہناچاہیں گے کہ اگر یہی حقیقت ہے جیساوفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاہے تو پھریہ با ت پورے وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ ساری پاکستانی قوم بھی یہ بات نہیں چاہئے گی کہ ہماری دفاع پر معمور ہماری مسلح افواج حالتِ جنگ سے دوچار رہنے کے باوجود بھی بھوکی رہے تو قوم آج خوش دلی سے یہ اعلان کرتی ہے کہ حکومت ہر حال میںآئندہ بجٹ 2011-12میں ہماری مسلح افواج کے بجٹ میں جتناچاہئے اضافہ کرے قوم اِس کے حق میں ہے اور اِسی کے ساتھ ہی اپنی مسلح افواج سے بھی قوم اتنی توقع ضرور رکھتی ہے کہ وہ بھی اپنے فرائض انتہائی تندہی اور جابکدستی سے انجام دے جس کی قوم اِس سے اُمیدرکھتی ہے یہ دومئی اور بائیس مئی کی طرح دشمن کے وار سے غافل نہ رہے بلکہ اَب اگر دشمن نے میلی آنکھ سے بھی ملک کی جانب دیکھنے کی جرا ¿ت کرنا تو درکنار اگر سوچابھی تو اِس کا منہ توڑ جواب دے کیوں کہ اِن دونوں واقعات کے باوجود بھی پوری پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج پر اعتماد ہے جسے ختم کرنے کے لئے دشمن نے دومئی اور بائیس مئی کو اپنی ایک گھناو ¿نی سازش کے تحت ہمارے یہاں یہ کچھ ایسے واقعات رونماکئے جن سے قوم کا اپنی افواج کی صلاحیتوں پر سے اعتماد اٹھ جائے جس میں دشمن اپنی سازش میں بری طرح سے ناکام اور نامراد ہواہے اُلٹا اِن واقعات کے بعد سے قوم کا اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر اور اعتماد بڑھ گیاہے۔
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved