اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:-03222777698

Email:-azamazimazam@gmail.com

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

تاریخ اشاعت:۔2011-08-18

کیاواقعی پاکستانیوں کے لئے یہ ایک اچھی خبرہے..؟یا بارش کا پہلاقطرہ
کالم:- محمداعظم عظیم اعظم
پاکستان دنیا کی 26ویں بڑی معیشت2025تک 18ویں بڑی اقتصادی قوت بن جائے گا...
جب ا ناہزارے بھارت جیسے ایک ارب کی آبادی والے ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوسکتے ہیں تو پھرکوئی پاکستان میں بھی ایساپیداکیوں نہیں ہوسکتا؟
یہ حقیقت ہے کہ جب سے ہمارا وطن عزیز پاکستان جو بے شمار انسانی جانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیاہے اِس نے کامیابیوں سے زیادہ ناکامیاں اور مشکلات اور پریشانیاں ہی اپنے دامن میں سمیٹیں ہیں یوں تب ہی سے اغیار نے اِسے پنپنے ہی نہیں دیاہے اور اِن کی جانب سے قدم قدم پر اِس کے خلاف طرح طرح کی سازشیں تیار کی جاتی رہی ہیں اور یہ ہر لمحہ اِن کی تیارکردہ کسی نہ کسی سازش کا شکارہوتارہاہے اگر کسی کو ہماری اِس بات پر پھر بھی یقین نہ آئے تو ہمیں یہ کہنے دیجئے وہ اپنے اردگرد نظریں دوڑائے تو اِسے پورایقین آجائے گا کہ ہماری اِن سطور کے رقم کرنے تک بھی ہمارایہ پیاراوطن پاکستان اغیار کی سازشوں کی وجہ سے اپنی تاریخ کے ایک انتہائی نازک دورے سے گزررہاہے مگر اِن تمام حقائق کے باوجود بھی یہ نکتہ ہم پاکستانیوں کے لئے قابل تحسین ضرور ہے کہ واشنگٹن سے آنے والی ایک خبر میں شاید کسی امریکی ادارے نے پہلی بار اپنی غیر جانبداری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پاکستان سے متعلق حق اور سچ پر مبنی اپنی تحقیقات میں اِس بات کا برملا اظہار کچھ یوں کیاہے کہ” پاکستان جو دنیا کی 26ویں بڑی معیشت ہے اور یہ حیرت انگیز طور پر 2025تک 18ویں بڑی اقتصادی قوت بن جائے گا“ اِس موقع پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یقینا دنیاکو اِس خبر کے بعد اَب کسی بھی صورت میں پاکستان سے متعلق اپنے اُن تمام منفی پروپیگنڈوںاورمفروضوں کی بناپر پاکستان کو ایک ناکام ریاست گرداننے کے لئے اپنی ساری سازشی مہم کو بندکردیناچاہئے جن کے ذریعے یہ پاکستان کو بدنام کرنے کے بہانے تلاش کرتی رہی ہے اور اَب اِس کے ساتھ ہی دنیا کو اِس حقیقت کو بھی پوری طرح سے تسلیم کرلیناچاہئے کہ پاکستان نہ تو پہلے کبھی ناکام ریاست رہاہے... نہ ہے .....اور نہ ہی کبھی ہوگا۔
بہرحال!وہ ایک خبر جس نے ہمیں آج اپنایہ کالم لکھنے کے لئے اُکسایااور بیماری کے باوجود بھی ہمیں لکھنے پر متحرک کیاوہ ہم جیسے ایک محب وطن کروڑوں پاکستانیوں کے لئے اپنے اندر خوشیوں کے بے شمار جذبات رکھتی ہے اور ایک پاکستانی ہونے کے ناطے ہماری یہ ذمہ داری اور بڑھ جاتی ہے کہ ہم اِس اچھی خبر کو زیادہ سے زیادہ اپنے ہم وطنومیں پھیلانے کے لئے وہ تمام اقدامات بروئے کار لائیں جس کے ذریعے ہمارے ہم وطنو کو اپنے ملک سے متعلق زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزاآگاہی حاصل ہواور اِن کے مرجھائے ہوئے چہروں پر خوشیوں کے آثارات نمایاں ہوں اور اِن کے حوصلے بلند ہوں تو خبر یہ ہے کہ ”امریکا میں 142سال سے کام کرنے والے ایک امریکی ادارے

Goldman Sachs

 نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں اِس کے دعوے کے مطابق آبادی کے اعتبار سے دنیاکے 6ویں اور اسلامی دنیاکے دوسرے بڑے ملک پاکستان جسے قائم ہوئے خیرسے 64سال گزرچکے ہیں جس کا شمار دنیا کی 26ویں بڑی معیشت میں ہوتاہے یقینی طور پر 2025تک پاکستان دنیا کی 18ویں بڑی اقتصادی قوت بن جائے گا رپورٹ میں بتایاگیاہے گرتے پڑتے حالات کے باوجود بھی چھ دہائیوں سے زائد عرصے تک سفرکرنے والے اِس پاکستان کو دنیا میں اور کئی اعتبار سے بھی بہت سے منفرد مقام حاصل ہیں جیسے ایدھی دنیاکی سب سے بڑی رضاکارانہ ایمبولنس سروس ،عالمی سطح پر استعمال ہونے والے 80فیصد فٹ بال پاکستان میں بنتے ہیں،بین الاقوامی معیار کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ملک کا دارلحکومت اسلام آباد باقاعدہ طورپرمنصوبہ بندی کے لحاظ بنائے گئے دنیاکے چند بہترین شہروں میں سے ایک ہے جہاں دنیاکی 6ویںاور ایشیاکی سب سے بڑی فیصل مسجدہے اور رپورٹ میں اِس بات کا بھی انکشاف کیا گیاہے کہ ایک ہی دن میںعالمی سطح پر سب سے زیادہ پودے لگانے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس ہے جبکہ اِس رپورٹ میں ورلڈ اکنامک فورم کی ”فرسٹ فنانشل رپورٹ“ کے مطابق اِس کا بھی اعتراف کیاگیاہے پاکستان بینکنک سیکٹرنئی سروسزکی فراہمی میں بھی روس، انڈونیشیا، ترکی،پولینڈ برازیل، فلپائن اور قازقستان سے بہترہے اِس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 10سال میں فی کس آمدنی میں سوفیصد اضافہ ہواہے اور ساتھ ہی رپورٹ میں گیلپ کے عالمگیرسروے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاگیاہے کہ پاکستان کی زراعت اور اِس سے متعلقہ شعبوں میں ملک میں کاروباری ماحول کے لحاظ سے بھی کارکردگی بہت بہتر ہوئی ہے اگرچہ اِس کے باوجود بھی ہمارے یہاں کچھ مٹھی بھر عناصر ملک میں گندم سمیت اور دیگر اجناس کا مصنوعی بحران پیداکرکے یہ تاثر پیداکرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں کہ جیسے پاکستان زراعت اور اِس سے متعلقہ شعبوں میں کوئی بہتری نہیں لایا ہے جس کی وجہ سے ملک میں گندم اور چینی سمیت دیگر اجناس کا بحران پیداہونامعمول بن گیاہے یعنی کہ یہ وہی مٹھی بھر ملک دشمن عناصر ہیں جنھوں نے اپنے ذاتی اورسیاسی مفادات کے خاطر ہر دور میں حکومتوں کو بدنام کرنے کے لئے یہ حربہ استعمال کیا اور ملک کے عوام کی بوٹیاں نوچ نوچ کر کھاتے رہے اور اُلٹا یہی عناصر اپنا یہ تاثر قائم کرنے میں بھی کامیاب رہے کہ جیسے یہی محب وطن پاکستانی ہیں اور باقی سب کوڑاکرکٹ....مگر پھر بھی یہ امربڑی حد تک قرار واقعی رہاکہ

AMS

ایگریکلچرمارکیٹنگ انفارمیشن سروس کے اعدادوشمار پر کی گئی تحقیق سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ1947-48سے پاکستان میںکپاس کے زیرکاشت رقبے میں151اور پیداوار میں1067،چاول کے زیرکاشت رقبے میں265اور پیداوار میں909،گنے کے زیرکاشت رقبے پر398اور پیداوار میں807،گندم کے زیرکاشت رقبے میں 131اور پیداوار میں 606فیصد یقینی اضافہ ہواہے جو قابل اطمینان ہے پاکستان کی اِس حوصلہ افزاصورت حال کے باعث ہیرٹیج فاو ¿نڈیشن کے ”انڈیکس آف اکنامک فریڈم 2011کے مطابق پاکستان کی درجہ بندی ہر لحاظ
سے بھارت، بنگلہ دیش،چین، روس اور ایران سے بہتر ہے (رپورٹ میں یہ بات بھی واضح طور پر کہی گئی ہے کہ فی کس آمدنی ،اوسط عمراور غربت کی شرح میں پاکستان کی کارکردگی اپنے پڑوسی اور حریف ملک بھارت کے مقابلے میںبہت بہتر ہے) جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کے حوالے سے پاکستان دنیا کاوہ ملک ہے جس کا 15واں نمبر ہے اور اِسی طرح ہماراملک مسلم دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو ایٹمی صلاحتیوں سے پوری طرح مالامال ہے اِس رپورٹ میں اِس بات کا بھی برملاطور پر اعتراف کیاگیاہے کہ پاکستان کی افواج اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی کے لحاظ اقوام متحدہ میں بھی بھر پور طریقوں سے سرگرم ہے اور بین الاقوامی طور پر پیداہونے والی ہر صورت حال میں ہمیشہ سرگرم رہتی ہے۔
اِس موقع پرہم یہ سمجھتے ہیں کہ اِس ساری حوصلہ افزاصورت حال کے باوجود امریکا اور اِس کے دیگر دوست ممالک جو اپنے مفادات کے حصول کے خاطر پاکستان میں سیاسی ، مذہبی اخلاقی اور معاشی و اقتصادی طور پر عدم استحکام پیدا کرکے اِسے ایک ناکام ریاست قرار دینے کے لئے ہمیشہ کمربستہ رہتے ہیں اِنہیں اَب تو اپنے کرتوتوں پر شرم آجانی چاہئے اِس لئے کہ اَب یہ کس منہ سے پاکستان کو دنیا کی ایک ناکام ریاست گرداننے کے لئے کوشاں ہیں جبکہ پاکستان اپنے خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہر لحاظ سے بہت بہتر ہے ہماری امریکاسمیت اُن پاکستان دشمن ممالک سے یہ عرض ہے کہ وہ اِس امریکی ادارے

Goldman Sachs

 جو 142سال سے کام رہاہے اِس کی یہ رپورٹ ضرور پڑھ لیں جس نے اپنی رپورٹ میں واضح اور دوٹوک الفاظ میں جگہہ جگہہ اِس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان ہر لحاظ سے ایک کام یاب ریاست ہے اور اِسے ناکام ریاست تصورکرنے والے اِسے اِس طرح بلیک میل کرکے اِسے اپنے گھناو ¿نے مقاصد کے لئے استعمال کرناچاہتے ہیں۔اور اپنی اُن سازشوں کو چھوڑ دیں جن کے پسِ پردہ چپھے مقاصد کی آڑ میں یہ پاکستان کو ناکام ریاست قرار دینے میں لگے پڑے ہیں ۔
مگر پھر بھی ہم اپنے پاکستانی ہم وطنو سے بھی اتناضرور کہیں گے کہ کہ اِن ڈھیر ساری خوبیوں کے مالک اپنے اِس وطن پاکستان کو مزید ترقیوں اور کامرانیوں سے ہمکنار کرنے کے لئے اِن میں سے کوئی ایک شخص ملک سے بڑھتے ہوئے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لئے بھی ضرور اُٹھ کھڑاہو کیوں کہ جب ا ناہزارے بھارت جیسے ایک ارب کی آبادی والے ملک میں بھارتیوں کی لاج رکھنے اور اِن کی انا اور وقار کو دنیا بھر میں قائم رکھنے اور بہتر انداز سے پروان چڑھانے کے لئے اپنے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوسکتے ہیں تو پھرکوئی پاکستان میں بھی ایساپیداکیوں نہیں ہوسکتا ہے؟

 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved