اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:-03222777698

Email:-azamazimazam@gmail.com
 

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

 

تاریخ اشاعت:۔2010-07-12

احسان فراموش افغانستان ! بھارت کی گود میں بیٹھ گیاہے
 
کالم۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔محمداعظم عظیم اعظم
 
افغان حکام پاکستان پر بے بنیاد بہتان طرازی کا سلسلہ بندکریں
افغانستان کی قومی سلامتی کے محکمہ نے بھارت اور امریکا سے ڈالرز بٹورنے کے بعد بھارتیوں کی گود میںبیٹھ کرکھلم کھلاپاکستان پراپنی نوعیت کا انتہائی مضحکہ خیز اور بے بنیاد ایک الزام یہ لگایا ہے کہ کابل میں بھارتی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میںتیار کی جاتی ہے اور اِس کے ساتھ ہی جب اِس افغانستان کی قومی سلامتی کے محکمہ کی پاکستان سے متعلق اِس کے کلیجے میں لگی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی تو اِس نے یہ تک کہہ دیاہے کہ بھارت سمیت دیگر غیر ملکی اہداف پر حملوں کی منصوبہ بندی بھی پاکستان میں موجود طالبان اور دیگر انتہاپسند تنظیموںکی پناہ گاہوں میں تیار کی جاتی ہیںاِس پر میرا یہ کہناہے کہ کیاافغان طالبان دودھ کے دُھوئے ہیں کہ وہ کچھ نہیں کرتے .....؟جبکہ دنیا یہ بات اچھی طرح سے جانتی ہے کہ آج اِس کی بقا و سا لمیت کو جوشدید خطرات لاحق ہیں وہ افغانستان میں چھپے طالبان اور اُن دہشت گردوں سے ہے جو امریکا کے)من گھڑت/ڈرامے) سانحہ نائن الیون میںملوث تھے ....اور ہاں! افغانیوں یہ بھی خُوب چیخ چیخ کر دنیا کو بتادو کہ افغانستان میں جتنے بھی حملے ہورہے ہیں وہ سب پاکستان سے ہورہے ہیں .....میں اِس پر یہ کہتاہوں کہ بھلاکون تمہاری اِس غلط بیانی پر یقین کرے گا .....؟؟؟؟ کہ تم پاکستان سے متعلق جو کہہ رہے ہو وہ سب درست ہے ....؟؟؟جبکہ تم نے ہی اپنے ملک میں پاکستان کی سرحدوں کے ساتھ بھارت کے 24کونسل خانے کھلواکر سرحد اور بلوچستان میں پاکستان کی تباہی کے مکمل سامان پیداکرنے کی گھناو ¿نی کوششیں کی ہوئی ہیں اور اِسی طرح ساری دنیاکو یہ بات بھی اچھی طرح سے پتہ ہے کہ آج تم پاکستان سے متعلق جو زہر اُگل رہے ہووہ تم ایسے ہی نہیں اُگل رہے .....؟بلکہ تم نے پاکستان سے متعلق ایسا کرنے اور کہنے کے لئے بھارت، امریکااور اسرائیل سے بوریاں بھربھر کر ڈالرز لیئے ہیں تب ہی تو تم پاکستان کے لئے اتناکچھ کہہ رہے ہو.....ورنہ تم میں پہلے اتنی ہمت کہاں تھی ....؟احسان فراموش افغانوں .....؟؟؟؟اور اِس کے علاوہ افغان حکام نے پاکستان پر ایک الزام یہ بھی لگاتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ گزشتہ سال بھارتی سفارتخانے پر حملہ اوربھارتی گیسٹ ہاو ¿س پرحملوں کے ملزمان پکڑے گئے ہیںیہاں میراخیال یہ ہے کہ شائد اِنہیں بھی افغان حکام پاکستانی نہ تصور کربیٹھیں.... ؟حالانکہ یہ سب کے سب افغانی اور بھارتی علیحدگی پسند تنظیموں کے کارندے ہیںجنہیں افغان حکام نے دھرلیاہے....
اِدھر اَب افغان حکام اِس ثبوت کا کیا جواب دیں گے....؟جس کے بعد پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک اور خیبر پختونخواہ کے اویس غنی نے تمام شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں میڈیا سے گفتگوکے دوران دنیا کے سامنے تمام حقائق لاتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گرد افغانستان سے آکر پاکستان میں کارروائیاںکررہے ہیںاور اِسی کے ساتھ ہی اُنہوںنے افغان حکام کو خبردار کرتے ہوئے یہ بھی کہاکہ افغان حکومت کنٹر سے باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں کا داخلہ روکنے کے لئے بارڈر سیل اور خفیہ معلومات کا فوری طور پر تبادلہ کرے۔اَب دیکھنایہ ہے کہ افغان حکام اِس کے جواب میں کیا اشتعال انگیز جواب دے کر اپنی صفائی پیش کرتے ہیں....؟اوریہ حکومتِ پاکستان کو اپنے جواب سے کس حد تک مطمین کرسکتے ہیں.......؟؟؟؟
ویسے ایک بات تو یہ حقیقت ہے کہ جس طرح کہاجاتاہے کہ خداانسان کو معاف کردیتاہے انسان انسان کو معاف کردیتاہے لیکن انسان کی بھول انسان کو کبھی معاف نہیں کرتی اِس کا ثبوت یہ ہے کہ 1979میں روس افغان جنگ میں پاکستان نے افغانستان کی جس طرح مدد کی تھی پاکستان کی یہی افغانوں کے ساتھ کی گئی مدد اور نیکی ایک بھول اور غلطی کی شکل میںآج اِس (پاکستان )کے حلق میں پھنس گئی ہے کہ جو اَب نہ تو نِگلنے میں ہے...؟ اور نہ ہی اُگلنے میں .... اُلٹا اِس کی تکلیف کا احساس آج ہر محب وطن پاکستانی کو بڑی شدت سے ہورہاہے اور وہ سر پر ہاتھ رکھ کر رورہاہے کہ کاش ہمارے حکمران اُس وقت امریکا کہ بہکاوئے میں نہ آتے اور افغانستان کی تن من دھن سے مدد نہ کرتے تو آج ا حسان فراموش افغانستان کے اِس ظالمانہ روئے اورسلوک جس سے وہ پاکستان پردہشت گردی کی بہتان طرازی کرکے اِسے دُکھ پہنچارہاہے اِس کا افسوس تو نہ ہوتا جتنا اِس کے بے حس رویوں سے آج ہورہاہے۔اور اِس حقیقت سے بھی کسی پاکستانی کو انکار نہیں ہے کہ افغانستان 1979میں پاکستان کے کئے جانے والے احسانوں کو بھول کرآج بھارت کی گود میں جابیٹھاہے اور بھارت ،امریکااور اسرائیل کی جانب سے پاکستان سے متعلق آنے والی ہدایات پر پاکستان پر بہتان طرازی کی انتہاکو پہنچ کر ساری دنیا میں پاکستان کو دہشت گرد ملک گردانے میں لگاہواہے حالانکہ افغانستان خود ایک مدت سے دہشت گردوں کی آمجگاہ بناہواہے۔آج بھی امریکا بھارت اور دیگر کو کسی بھی دہشت گرد کی تلاش ہوتی ہے تو یہ اِسے افغانستان سے ہی ڈھونڈہ نکالتے ہیں ۔لہذا اَب ضروری ہے کہ افغان حکام کو پاکستان پر بھارت ، امریکا اور اسرائیل سے ڈالرز سمیٹنے کے بعدپاکستان پر بے بنیاد بہتان طرازی اور الزام تراشیوں کا سلسلہ بندکردنیاچاہئے اور پاکستان کے اُن احسانوں کو یادکرناچاہئے جب افغانستان پر روس جیسی سپر طاقت حملہ آور ہوئی اور جو اِسے صفحہ ¿ ہستی سے مٹانے کے درپہ تھی تو اُس وقت صر ف پاکستان ہی تھاجو اِ س کا ہمدرد اور مسیحابندکر روسیوں کے سامنے کھڑاہوااور اِسے ناکوں چنے چبانے پر مجبور کیا ۔مگر اَب اِسے کیا....؟کہئے کہ ...؟اِس جنگ کے بعد افغانوں کا دماغ ہی غلاموں والا ہوجائے تو پھریہی کہاجاسکتاہے کہ جب ذہن ہی غلام ہو تو خیالات بھی آزاد نہیں ہوسکتے اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی افغانوں کے دماغ بھارت ، امریکااور اسرائیل سے ڈالرز بٹور بٹور کرغلامانہ ہوگئے ہیں اور آج بھی افغان حکام پاکستان سے متعلق جو کچھ کہہ رہے ہیںوہ بھارت اور امریکا کی گود میں بیٹھ کراُن کی ہی زبان بول رہے ہیں
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved