اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:-03222777698

Email:-azamazimazam@gmail.com
 

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

 

تاریخ اشاعت:۔2010-07-18

رحمان ملک کو استعفیٰ دے دیناچاہئے..؟
 
کالم۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ محمداعظم عظیم اعظم
 

امریکاکا دعویٰ اورانکشاف بلیک واٹر پاکستان میں کام کررہی ہے
اَب وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کو استعفیٰ دے دیناچاہئے..؟
پاکستان میںبلیک واٹر کی موجودگی پر حکمران عوام کو کیاجواب دیں گے
.....
گزشتہ دنوں بھارت کے بعدپاکستان کے دورے پرآئے ہوئے امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے صدر،وزیر اعظم اور دیگر دوسرے حکومتی اراکین کے علاوہ ملک کی اہم ترین شخصیات سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اپنے انتہائی جارحانہ اندا ز سے یہ دعویٰ اور انکشاف کیا کہ امریکی بلیک واٹر سمیت ڈین کورپ پاکستان میں نجی حیثیت میں کام کررہی ہیں۔میرے خیال سے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے اِس دعوی ٰ اور انکشاف کے بعد پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں سمیت پوری پاکستانی قوم حیرت زدہ ہ ہونے کے ساتھ ساتھ اِس پریشانی میں بھی مبتلاہے کہ پاکستان میں امریکی بلیک واٹر اور ڈین کورپ کی موجودگی کے بعد کیا پاکستان کی سا لمیت برقرار رہ سکے گی ؟اور کیا پاکستان اپنے ایٹمی اثاثوں کو اِن سے محفوظ رکھ سکے گا؟ اور اِیسے بہت سے خدشات اور وسوسے پیداہورہے ہیں کہ جن سے ملک میں ایک بے چینی کی فضاپیداہوگئی ہے۔
اوریوں امریکی وزیر دفاع اپنے اِس انکشاف سے پاکستان کے موجودہ ڈگرگوں سیاسی صورتِ حال میںتیل چھڑک کر خود تو نکل گئے مگر ملک میں ایک ایسا بھونچال پیداکرگئے ہیںکہ جس کا فوری طور پر تھمنا دکھائی نہیں دیتا ۔اور ا س کے ساتھ ہی ایک کیا؟ اور کئی ایسے بہت سے سوالات بھی جنم لے رہے ہیں کہ حکومت کے پاس اِس کے بعداَب اور کیا جواب رہ جاتاہے کہ امریکی خود اِس بات کا برملااقرار اور اظہارکررہے ہیں کہ پاکستان میں امریکی بلیک واٹر اور ڈین کورپ موجود ہیں ۔
اِس صورت ِ حال میں، میں یہ سمجھتا ہوں کہ عوام سے اِس معاملے میں مسلسل جھوٹ بولنے والے حکمران اَب کس منہ سے عوام کا سامنہ کرسکیں گے کہ جو اپنے پورے وثوق سے ایک بڑے عرصہ سے پوری پاکستانی قوم کو ملک میں امریکی بلیک واٹر کی موجودگی اور اِس کی سرگرمیوں کے خلاف عوام میں پیداہونے والے خدشات اور مخمصوں کویہ کہہ کر مسترد کرتے رہے ہیںکہ پاکستان میں کسی امریکی بلیک واٹرکا کوئی وجود نہیں ہے اور یہ سب حکومت مخالف عناصر کی حکومت کے خلاف ایک سازش ہے جو ملک میں اِس قسم کے ایشوز پیداکرکے حکومت کو مسائل میں الجھاناچاہتے ہیں اوروہ حکومت کی توجہ عوامی مسائل کے حل کی جانب سے ہٹاناچاہتے ہیں۔
اوردوسری طرف یہ بھی کتنی حیرت کی بات ہے کہ ایک وہ بھی وقت تھا کہ جب کچھ عرصہ قبل اپوزیشن سمیت ملک کی تمام مذہبی اور سماجی جماعتوں کی جانب سے پاکستان میں بلیک واٹر کی موجودگی اور اِس کی ملک دشمن سرگرمیوں کے خلاف مسلسل تحفظات اور خدشات کا اظہار کیاجارہاتھا توحکومتی ذمہ داران کی طرف سے ملک میں بلیک واٹر کی موجود گی اور اِن کی سرگرمیوں کے خلاف اپوزیشن کے تحفظات اور خدشات کو رد کیا گیا۔
اوراِس پرہمارے حکمرانوں اور بالخصوص وفاقی وزیر داخلہ مسٹر رحمان نے (جواول روز ہی سے امریکیوں کی خوشنودی اور خوشامد میںکچھ اِس طرح سے مبتلارہے ہیں کہ اللہ کی پناہ اور وہ یہ سمجھتے رہے ہیں کہ اگر اُنہوں نے امریکیوں کی چاپلوسی اور اِن کی خوشامد میں ایساکچھ نہیں کیاتوعین ممکن ہے کہ کہیںاِن کی حکومت کے بھی لالے نہ پڑجائیںاِس بناپر) اُنہوں نے اپوزیشن کے بلیک واٹر کی موجودگی کے تحفظات اور خدشات کا جواب کچھ اِس طرح سے دیاتھاکہ اپوزیشن والوں کی تو یہ ایک ہی رٹ ہے کہ ملک میں بلیک واٹر کی موجودگی سے ملکی سا لمیت اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اور اِس حوالے سے حکومتی اراکین بالخصوص وزیر داخلہ مسٹر رحمان ملک کا تومتعددمواقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ اپوزیشن کواپنی سیاست کرنے کی جب کوئی اور راہ سوجھائی نہیں دی تواپوزیشن والوںنے اپنے سیاسی گھوڑے میں جان ڈالنے کے لئے پاکستان میں بلیک واٹر کی موجودگی کوجواز بناکر اپنی سیاست چمکانے کا ایک ایسا سامان تلاش کرلیا ہے کہ وہ اِس سے عوام کو آسانی سے بے وقوف بناسکیںاور اِس کے ساتھ ہی وفاقی وزیر داخلہ مسٹر رحمان ملک نے اپنا سینہ ٹھونک کراور اپنی آنکھیں پھاڑتے ہوئے یہ بھی کہاتھا کہ اگرپاکستان میںبلیک واٹر کاوجود ہواتو وہ اپنے عہدے سے استعفی دے دیں گے ۔
بہرحال!اَب میں یہ سمجھتاہوں کہ امریکی وزیردفاع کا پاکستان میں بلیک واٹر کی موجودگی کے بعد رحمان ملک کو اپنا استعفی دینے کا وقت اَب قریب آگیاہے کہ وہ ہمت کریں اور عوام سے کئے گئے اپنے اُس وعدے کو سچ کردکھائیں جو اُنہوں نے کئی مرتبہ میڈیا پر آکرپوری پاکستانی قوم سے کیاتھا اور کہاتھا کہ جب کبھی بھی پاکستان میںبلیک واٹر کی موجودگی سامنے آئے گی تومیں سب سے پہلے استعفی دوں گا اور اَب مسٹر رحمان ملک آپ پر یہ لازم ہوگیاہے کہ پاکستان میں بلیک واٹر اور ڈین کورپ کی موجودگی کے بعد آپ ہمت کریں اور فوری طور پر اپنے عہدے سے بغیر ہِچر مِچر کئے استعفی دے کر ملکی تاریخ میں ایک نئے باب کااضافہ کرجائیں کہ لوگ آئندہ اِن کی مثال پیش کریں کہ مسٹر رحمان ملک نامی ایک وفاقی وزیر داخلہ ایسے بھی پاکستان میں گزرے ہیں کہ جنہوں نے اپنے دعوے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو سچ کردکھایااورحقائق سامنے آنے پروہ اپنے عہدے سے استعفی ٰ دے گئے۔
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved