اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:-03222777698

Email:-azamazimazam@gmail.com
 

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

 

تاریخ اشاعت:۔2010-09-10

دہشت گرد پادری
 
کالم۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ محمداعظم عظیم اعظم
تہاپسندضدی عیسائی دہشت گرد پادری کو امریکا لگام دے ورنہ....؟
امریکی سانحہ نائن الیون اور انتہاپسنددہشت گرد عیسائیوں کی قرآن پاک جلانے کی سازش .....؟؟؟؟

11ستمبر کو ایک انتہا پسند دہشت گرد عیسائی پادری کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے جیسے اعلان کے خلاف امریکا اور عیسائی برادری نے رسمی طور پر اِس کی مخالفت کی ہے مگر اُمت مسلمہ کا ساری دنیا سے یہ مطالبہ ہے کہ ا مریکا کو اپنے اِس ضدی اور ہٹ دھرم عیسائی دہشت گرد پادری کو لگام دینے کے لئے انتہائی سخت ترین قدامات کرنے ہوں گے جس نے 11ستمبر کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی ناپاک سازش تیار کی ہے اورامریکا کی طرف سے اِس سازش کے عیاں ہونے پر اِس کی صرف پُرزور مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا کہ جب تک امریکا ساری مسلم امہ کے سامنے اپنے اِس انتہاپسند دہشت گرد پادری کو کڑی سے کڑی سزانہ دے جس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی سازش تیار کی ہے اور جس کی وجہ سے عالم اِسلام کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے اور آج یہ سراپااحتجاج ہے اور امت مسلمہ امریکا سیمت ساری دنیا پر یہ بات واضح کررہی ہے کہ اگر امریکا نے اپنے اِس انتہاپسند ضدی عیسائی دہشت گرد پادری کو سزا نہیں دی جس نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کا منصوبہ بنایاہے تو امت مسلمہ اِس عیسائی دہشت گرد کو خود کڑی سے کڑی سزادے گی۔اور اِسے نشانِ عبرت بنادے گی تاکہ آئندہ پھر کوئی عیسائی دہشت گرد مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید فرقانِ حمید کی بے حرمتی کرنے کی سازش تو کیا ....؟؟ایساسوچنے کا بھی ارادہ نہ کرے۔عالم اِسلام کے لئے ایک ایسی انتہائی اور قابلِ توجہ خبر جس نے انتہاپسندی کی غلاظت میں لپٹی عیسائیت کے تعصب کی وجہ سے مسلمانوں کو سراپا احتجاج بنادیا ہے وہ ”امریکی د ریاست فلوریڈاکے ایک انتہاپسند اور مسلمانوں سے شدید تعصب رکھنے والے پادری ٹیری جونزسے متعلق ہے جس کے مطابق اِس پادری نے ڈنکے کی چوٹ پہ 11ستمبر کو سانحہ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی برسی کے موقع پر قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے کااعلان کیاہے اور اِس کے ساتھ ہی اِس پادری نے امریکی عوام سے بھی پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اپنے جذبات کے اظہار کے لئے 11ستمبر کو”جلاو ¿گھیراو ¿دن“منانے کا اقدام کریںاور اِس کے ساتھ ہی اِس ناپاک عیسائی دہشت گردا ور خداکی زمین پر فساد برپاکرنے کی ناپاک سازش تیارکرنے اور دنیا کو صلیبی جنگ میں جھونکے والے اِس بدمعاش اور شیطان فطرت پادری نے اُمت مسلمہ پر یہ بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام غیر مسلموں کے قتل کا حکم دیتاہے اور ٹریڈورلڈ کا سانحہ مسلمانوں نے اپنے مذہبی احکامات کی تعمیل میں کیاہے ۔
اِس موقع پر میں یہ سمجھتاہوں کہ اِس عیسائی دہشت گرد کے بے بنیاد نظریئے اور مفروضے کے خلاف آج اگر اُمت مسلمہ سراپا احتجاج ہے تو اِس کے دنیا بھر میں ہونے والے احتجاجوں کو کسی کے مائی کے لال میں دم نہیں کہ وہ روک سکے اور اِس عیسائی دہشت گرد کی حرکت پر مسلم امہ کے احتجاج کو تنقیدکا نشانہ بنائے ۔اور اِس ا نتہاپسنددہشت گرد عیسائی پادری کے گھناو ¿نے فعل کی حمایت کرے تو ایسے شخص کو بھی اُمت مسلمہ سبق سکھانے کا اپنا حق محفوظ رکھتی ہے۔کیونکہ آج ساری دنیا یہ بات اچھی طرح سے جانتی ہے کہ جس کسی نے بھی دنیاکے کسی کونے میںامریکی مفادات کے خلاف کام کیا تو امریکا نے اپنی ہت دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُس شخص کو اپنے ملک میں لاکر اپنے قوانین کے مطابق سزادی ہے اور اَب جب کہ میںاور آپ سمیت پوری مسلم امہ یہ بات بھی اچھی طرح سے سمجھتی ہے کہ یہی امریکا جو گیارہ ستمبر کو اپنے یہاں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے پادری کے اعلان پر خاموشی کیوں اختیار کئے ہوئے ہے جبکہ دوسری طرف یہی امریکا ہے کہ جو محض قیاس آرائیوں پر مسلمانوں کو انتہا پسند قرار دے کر ساری دنیا میں اِن کے قتل کے لئے طرح طرح کی سازشیں تیار کررہاہے اور کرتا رہتاہے مگر کیا وجہ ہے کہ امریکا اپنے اِس ضدی اور انتہاپسند عیسائی دہشت گرد پادری کو مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید فرقانِ حمید کی کھلم کھلا بے حرمتی کرنے اور کرانے جیسے اعلان کے بعد اِسے لگام دینے سے بھی کیوںقاصر ہے ...؟؟؟اِس موقع پر عالم اسلام کا یہ احتجاج کرنا درست ہے کہ امریکا اپنے اِس انتہاپسندعیسائی دہشت گرد پادری کو بھی مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی سازش تیار کرنے پراِسے سزادے بلکہ اِس دہشت گرد پادری کو مسلم امہ کے حوالے کرے تاکہ اُمت مسلمہ اِس انتہاپسند عیسائی پادری کو اپنے مذہبی قوانین کی روشنی میں سزادے۔
اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ آج دہشت گرد عیسائی پادری نائن الیون کے جس واقعہ کی برسی کے موقع پر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کا منصوبہ بناچکا ہے تودوسری طرف خود امریکی بھی یہ بات اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ سانحہ نائن الیون کے پیچھے مسلمان نہیں بلکہ وہ اسرائیلی یہودیوں کی وہ تنظیم شامل ہے جو پورے امریکا پر قبضہ کرنے اور امریکا پر اپنی حکومت قائم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے اور اِس کا اظہارخود امریکیوںکے اپنے ہی اعلیٰ تعلیم یافتہ استاذہ اور عوام بھی کرچکے ہیں جن کا خیال یہ ہے کہ سانحہ 9/11کی سازش امریکیوں اور یہودیوں کی اپنی ہی تیارکردہ تھی اور اِس سارے واقعہ کے پسِ پردہ انتہا پسنداور دہشت گردعیسائیت اور یہودیت کی اپنی کارستانی ہے جس کو جواز بناکر اِن بدمعاشوں نے مسلمانوں کو تباہ کرنے کی ناپاک سازش تیارکی ہے۔اَب امت مسلمہ یہ بھی سوچے کہ ایسے وقت میں کہ جب مسلمانوں کی جانب سے مسلسل عفوودرگزر کے مظاہرے کے باوجودپادری کے روپ میں عیسائی دہشت گرد اور معتصب پادری نے 11ستمبر کو قرآن کریم کی بے حرمتی کا پروگرام بناکر دنیا کو آگ اور خون میں جھونکے کی تیار کرلی ہے تواَب اِس پادری کی اِس حرکت کو روکنے کے لئے امت مسلمہ کا احتجاج کرنا حق بجانب ہوگا۔کہ عالم اسلام اِس عیسائی دہشت گرد کے خلاف اٹھ کھڑاہواور امریکا کو ناکوں چنے چبانے پر مجبور کردے کیونکہ یہ امت مسلمہ کو زیب دیتاہے کہ وہ اِس پادری کے ہاتھوں قرآن کریم کی بے حرمتی ہونے سے قبل اِس کی حفاظت کے لئے امریکا سمیت پوری دنیا میںامریکا اوراِس پادری کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے اور قرآن کریم کو بے حرمتی سے بچائے ۔
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved