اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:-

Email:-m.qammariqbal@yahoo.com

کالم نگارمحمد قمراقبا ل کمال کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

 

تاریخ اشاعت:۔2011-04-03

وطن ہمارا لہو لہو ہے
کالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد قمراقبا ل کمال

ہمارا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ وطن ہمارا لہو لہو ہے اور ہم صرف و صرف ذاتی بقا کی فکر میں لگے ہو ئے ہیں۔ینگ ڈاکٹر حضرات نے کئی روز سے ہڑتال کر رکھی ہے،ڈاکٹر حضرات نے حکومت کو 50فیصد مطالبات تسلیم کرنے کی آفر کی مگر مذاکرات ناکام رہے۔مختلف ہسپتالوں میں اَن گنت ڈاکٹروں کی ہڑتال کے سبب مذاکرات میں کسی قدر پیش رفت ہو ئی اور ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے با وجود ڈیڈ لاک برقرار رہا۔جس کے بعد جمعہ کے روز 2بجے تک پنجاب بھر کے کئی ایمرجنسی وارڈ بند کر دیئے گئے۔
ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر حامد بٹ نے کہا ہے کہ ہم نے اجتماعی استعفوں کا پروگرام تشکیل دے دیا ہے۔ اچھا پروگرام تشکیل دیا بٹ صاحب !استعفیٰ دو اور گھر جاﺅاور بے روزگار ڈاکٹر حضرات کو بھی پریکٹس کرنے کا موقع دو۔۔۔ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال اور علاج معالجے کے دوران عدم مو جودگی کے با عث5مریض دم توڑ گئے۔جس پر پنجاب اسمبلی میں قا ئد حزب اختلاف نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔آج حالت زار یہ ہے کہ انسانیت کی خدمت کرنے والے خود ہی انسانیت کے دشمن ٹھہرے تو گویا پوری انسانیت کے قاتل ٹھہرے۔مگرینگ ڈاکٹر حضرات اپنی اور اپنے بال بچوں کی فکر میں ہڑتال کیے بیٹھے ہیں جن کی وجہ سے ہسپتالوں میں ٹرپتے مریض موت کے منہ میں چلے گئے۔جن ہسپتالوں کے جس ڈیپارٹمنٹ کا مریض جن ڈاکٹر ز کی عدم مو جودگی کی وجہ سے علاج کی سہولت سے محرومی کے سبب مو ت کے منہ میں چلا گیا ان کے خلاف کاروائی کرنے کی طرف توجہ دینی چاہئے تھی مگر افسوس کہ ہم مریضوں کے مرنے پر بھی سیاست چمکانے کی دوڑ میں آگے نکلنے کی تگ و دو میں مصروف عمل ہیں۔ینگ ڈاکٹر حضرات اپنی اضافی مراعات کی فکر میں ہیں اور اپنی معاشی بہتری پر توجہ مرکوز کیے ہو ئے ہیں مگر انھیں اس بات کا بالکل بھی احساس نہیں کہ جس مریض کو وہ بے یارو مدد گار چھوڑ کر سڑکو ں پر غل غباڑا کرنے جا رہے ہیں اس سے اس مریض کے بال بچوں کا کیا بنے گا۔ہو سکتا ہے کہ وہ مریض اپنے پو رے خاندان کا واحد سہا راہو اور ڈاکٹر کی عدم مو جودگی کے با عث مریض کی مو ت پر گھر میں بھو ک کے لالے پڑ جا ئیں۔
ابھی تک تو صرف 5اموات کی خبر منظر عام پر آئی ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق مریضوں کی اموات کی شرح مو جودہ تعداد سے زیادہ ہے۔جسے ہسپتالوں اور ٹرینی ہسپتالوں کے ایم ایس اور پرنسپل صیغہ راز میں رکھے ہو ئے ہیں۔دوسرے طرف سیکر ٹری صحت فواد حسن فواد نے ایک احسن اقدام اٹھاتے ہوئے تمام ڈاکٹر حضرات کو 24گھنٹے کے اندر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہو نے کی وارننگ دی ہے کہ اگر کو ئی ڈاکٹر 24گھنٹے میں اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہ ہوا تو اسے ملازمت سے بر طرف کر دیا جائے گا۔جس سے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ ڈاکٹر حضرات تھوڑی بہت شرم کھا کر اپنے اپنے فرائض منصبی پر حا ضر ہو جا ئیں گے اور اگر بالفرض ایسا نہیں ہو تا تو انھیں برطرف کر کے بے روزگار ڈاکٹر حضرات کے راستے کو ہموار کرنے کی طرف توجہ دی جائے۔
کعبے کس منہ سے جا ﺅ گے غالب
شرم تم کو مگر نہیں آتی۔
 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved