اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 0334-5877586

Email:-m.wajiussama@gmail.com

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

تاریخ اشاعت:۔21-09-2009

اصلی ڈاکٹر صفدر محمود ........ اصلی پرویز مشرف
کالم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نصیر احمد ظفر

جناب مکرم ڈاکٹر صفدر محمود صاحب
السلام علیکم
امید ہے مزاج گرامی خوباں
آج مؤرخہ 21 ستمبر 2009 کو جنگ اخبار میں آپ کا کالم بعنوان"اصلی پرویز مشرف" پڑھا۔ الحمد للہ۔
اس کالم کے پڑھنے سے پہلے تک آپ کے بارے میں میری رائے کافی مختلف تھی اور دوسرے کالم نگاروں کے مقابل پر میں آپ کے بارے میں خیال کرتا تھا حالات و واقعات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور آپ نے ایک ایسا دردمنددل پایا ہے کہ جس میں پاکستان کی اصلاح غالب ہے۔ مگر الحمدللہ آج آپ نے میری اس غلطی کی اصلاح فرما دی۔ جزاکم اللہ
آپ نے فرمایا کہ مشرف صاحب لندن کے پوش علاقے کے ایک ریستوران میں عین رمضان میں کھانا کھاتے ہوئے پائے گئے۔ اس میں یہ وضاحت نہیں ہے کہ رات کا کھانا تھا یا دوپہر کا۔ لیکن آپ کے دکھے ہوئے دل سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ دوپہر کا کھانا تھا۔ میں آپ کے غم میں برابر کا شریک ہوں مگر کیا میں آپ سے یہ پوچھنے کی جسارت کرسکتاہوں کہ
کیا پرویز مشرف سے پہلے کے تمام وزرائے اعظم اور صدور کے بارے میں آپ کس قدر یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ روزے رکھتے تھے۔ براہ مہربانی محض حسن ظن سے جواب نہ دیجئے گا بلکہ بہتر ہوگا کہ اس بارے میں کچھ تحقیق فرما لیجئے گا۔
کیا پرویز مشرف سے پہلے کے تمام وزرائے اعظم ، صدور اور پاکستان کے حکمران شراب و کباب یا ناؤ نوش یا اس کو غم غلط کرنے کا نام دے لیں، سے کلیۃً پاک اورپوتر تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ نے آجکل جو عینک لگائی ہے اس کا نمبر شریفوں کے محلے سے ملتا ہے۔ معذرت کے ساتھ
کیا پرویز مشرف سے پہلے کے تمام وزرائے اعظم ، صدور اور پاکستان کے حکمران عورت اور شباب کے رسیا نہ تھے۔ بھئی خدا کا خوف چاہئے کیونکہ اب تو یہ باتیں روز تصویری ثبوتوں کے ساتھ آئے دن ٹی وی پر نظر آتی ہیں۔
میں تو حیران ہوں کہ یہ صحافت کا یہ کیا یکایک نیا دور آیا ہے کہ ایک نامعلوم صاحب یکایک روتے ہوئے بلکہ کانپتے ہوئے بلائے ناگہانی کی طرح نازل ہوتے ہیں اور کئی راز کی خبریں جو انہوں نے خود ہی بنائی ہوتی ہیں پیش کرتے ہیں اور کالم نگار صاحب بے سوچے سمجھے چند روپوں کی خاطر اپنے قلم اور اپنے ضمیر کو بیچنے میں لمحہ بھی ضائع نہیں کرتے۔
بھئی ڈاکٹر صاحب اب آپ کے ذمے دو باتیں ہیں ایک تو ذرا تحقیق کر کے بتائیں کہ کیا ان مندرجہ بالا علتوں کے شکار صرف مشرف صاحب ہی تھے یا ماضی میں بھی یہی کام چلتا چلا آیا اور اب کیا حال ہے؟؟؟؟
دوسرے یہ کہ کیا مشرف صاحب کے دور حکومت میں اگر احمدی اس قدر طاقت ور ہوگئے تھے تو پھر انہوں نے اپنی مرضی کے قوانین کیوں نہ وضع کر لئے۔ کیونکہ ان کےدرجنوں آدمی پاکستان کے طول و عرض میں اپنی مساجد میں نماز ادا کرتے ہوئے قتل کیے گئے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے وہ خفیہ سفیر صاحب یا تو آپ کو استعمال کر رہے ہیں یا آپ خود استعمال ہونا چاہ رہے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب آپ کی کہانی کچھ اس طرح بنتی ہے کہ اگر میں یہ کہوں کہ ابھی کل ہی میرے پاس ایک صاحب آئے وہ رو رہے تھے اور بار بار یہ کہتے ان کی زبان نہ تھکتی تھی کہ جب ہمارے قلم کار اپنی قلم اور اپنا ایمان بیچنا شروع کر دیں گے تو پھر ہم تباہی سے کس طرح بچ سکتے ہیں۔

 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved