اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 

Email:-raufamir.kotaddu@gmail.com
 

کالم نگار کے مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں  

تاریخ اشاعت:۔26-07-2010

   کولڈ سٹارٹ کا بھارتی منصوبہ
 

 

کالم۔۔۔  روف عامر پپا بریار

بھارت ایک طرف پاکستان کے ساتھ مذاکراتی کھیل کھیل رہا ہے تو دوسری طرف حال ہی میں میڈیا کی خبروں اور وزارت خارجہ کے بگ باس شاہ محمود قریشی کے بیانات نے یہ قلعی کھول کر رکھ دی ہے کہ بھارتی جنگ باز پاکستان کو جنگی جہنم میں دھکیلنے کی ریشہ دوانیاں کر رہے ہیں۔اب سوال تو یہ ہے کہ کیا بھارت پاکستان کے خلاف جارہیت کا مرتکب ہوسکتا ہے؟ کیا انڈین تھنک ٹینکس کولڈ وار کے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیمینار بعنوان (بھارت کی جنگی حکمت عملی اور جنوبی ایشیا پر مضر اثرات) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کا کولڈ سٹارٹ منصوبہ غیر دانشمندانہ ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کوئی زی عقل اور شائستہ شخص اس طرح کے خونخوار منصوبے کو بروئے کار لانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔شاہ محمود نے بیانگ دہل کہا کہ پاکستان نہ تو ایسی کسی دھمکی سے مرعوب ہے اور نہ ہی ہم پاکستان کی سلامتی کو للکارنے والی کسی قوت کی استبدادیت کا مقابلہ کرنے سے گھبراتے ہیں۔پاکستانی ملکی دفاع و بقا کے خلاف کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کو برداشت نہیں کرسکتے۔یہ ورکشاپ تین دن چلتی رہی جس میں چالیس ملکوں کے سفیروں اتاشیوں اور نمائندگان نے شرکت کی۔ مغربی دنیا سرد جنگ کی تکلیف دہ تلخیوں اور تباہیوں کو فراموش کرکے سائنسی علوم ، تحیر انگیز ایجادات اور امن کے قیام کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے مگر دکھ تو یہ ہے کہ چند فتنہ گر اور دشمنان پاکستان بھارت کو جنوبی ایشیا کی سپر پاور بنانے کے لئے پورے خطے کو اگ و بارود کے ڈھیر میں بدلنے کے لئے بیقرارہیں۔ بھارت کے اس جنگی منصوبے کا مقصد فوجی اہداف میں اضافہ، عسکری طاقت کے بل بوتے پر بین لااقوامی مداخلت اور دونوں کے درمیان ایٹمی جنگ کی نوبت سے قبل سیاسی مقاصد کی تکمیل میں پنہاں ہوسکتا ہے۔ انڈین افواج کے سپریم کمانڈر جنرل دیپک کپور نے کچھ عرصہ پہلے کہا تھا کہ برصغیر میں ایٹمی جنگ کی بجائے محدود پیمانے کی جنگ کے حقیقی امکانات موجود ہیں۔ دیپک کپور نے اس جنگی مہم کو کولڈ سٹارٹ کا نام دیا ہے۔ انڈین پلاننگ کی رو سے بھارتی فوج کی تین حملہ اور ٹیموں کو اٹھ حصوں میں تقسیم کیا جائے گا جو تباہیوں، بربادیوں اور موت کی برسات کرنے والے والے بکتر بند ڈویژن و توپخانے اورجدید ترین عسکری سازو سامان سے لیس ہونگے۔ کولڈ سٹارٹ کی رو سے بھارتی افواج ایک طرف72 گھنٹے تک مسلسل حملے کر نے کی تیاری کررہی ہے تو دوسری طرف حملہ اور پاکستان کے اندر 50سے60 کلومیٹر کے فاصلے تک ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کی مشق ستم کریں گے۔ شب خون مارنے والی کولڈ سٹارٹ فوج کو انڈین ایر فورس اور بحریہ کی حمایت بھی دستیاب ہوگی۔ ورکشاپ میں دفاعی امور کے ماہرین نے کولڈ سٹارٹ کے کئی سربستہ رازوں کو بے نقاب کرتے ہوئے بھارت کے جنگی عزائم کو عیاں کیا کہ بھارتی فوجیں98 گھنٹوں میں اپنے اہداف حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔ بھارتی فوج کے کئی گروپ یکے بعد دیگرے پاکستانی سرحدوں کے اندر برق رفتاری سے حملے کریں گے۔بھارتی دعوی کرتے ہیں کہ دشمن کو حیران کردیا جائے گا۔ کولڈ سٹارٹ میں زیادہ تر زمینی کاروائیاں شامل ہیں۔تاہم ہندو پاکستان کی ایٹمی دہلیز کو پار کرنے کا رسک نہیں لیں گے۔دیپک کپور نے پانچ ماہ پہلے چین کو جنگ کی دھمکی دی تھی مگر سچ تو یہ ہے کہ ہندوستان کا اصل نشانہ پاکستان ہے۔شاہ محمود نے کولڈ سٹارٹ کو عقل و بینیش سے بعید قرار دیا۔پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔پاکستان نے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر بھارت کو مذاکرات اور دوستی کی پیشکش کی۔بلاشبہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل کے منصفانہ۰ حل کے لئے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہتا ہے۔نیو دہلی کی سرکاری جنتا بھی بار بار نیک تمناوں کا اظہار کرتی ہے مگر فوجی لیڈرشپ کی نیت ٹھیک نہیں۔ جنگ و جدال کی صورت میں ہندوستان بھی تباہی کا لطف اٹھائے گا۔ عالمی حالات کے پیش نظر کولڈ سٹارٹ ایسے منصوبے ترتیب دینا واقعی غیر دانش مندانہ فعل ہے۔بھارت پاکستان کے ساتھ پہلے ہی تین جنگیں لڑ چکا ہے مگر پاکستانی فوج کو ایک مرتبہ بھی شکست کا منہ نہیں دیکھنا پڑا۔جہاں تک سقوط ڈھاکہ کا تعلق ہے تو پاکستان کے حصے میں یہ کالک مشرقی پاکستان میں برسرپیکار شراب و کباب کے رسیا دوچار پاکستانی جرنیلوں کی ناعاقبت اندیشی اور بذدلی کے کارن ائی۔بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جو ہر سال کھربوں روپے جنگی و دفاعی سازوسامان خریدنے پر خرچ کرتا ہے۔بھارت کے فوجی اخراجات عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کی جانیوالیءرقم سے کہیں زیادہ ہیں۔بھارت کی عوام کی غالب اکثریت بھوک ننگ تنگدستی، فاقوں اور پسماندگی کے ہیبت ناک شکنجے میں جکڑی ہوئی ہے۔ کیا ہتھیاروں کی خرید پر صرف کی جانیوالی خطیر رقم مفلوک الحال بھارتی باشندوں کے فاقے ختم کرنے پر استعمال کرنا بے سود اور گناہ کے مترادف ہے؟ بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے ایوارڈ پر ناز ہے مگر جنرل دیپک کپور کے بیانات سے یہ سچائی مترشح ہوتی ہے کہ انڈین فورس سیاسی قیادت سے بالاتر ہے۔یہ افسوس ناک امر ہے کہ بھارتی جرنیل ایک طرف اپنے ہمسائے اور ایٹمی ملک کو حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور دوسری طرف بڑھ چڑھ کر اسکا اعلان کررہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت دونوں دہشت گردی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ پاک بھارت موجودہ اتش گیر جنگی صورتحال سے دوچار ہیں۔پاکستان میں اگر قبائلی خود کش حملوں سے امن و سکون تباہ کئے ہوئے ہیں تو بھارت کے کئی صوبوں میں علحیدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔پاکستان اور بھارت کی سیاسی قیادت کو سرجوڑ کر بیٹھنا چاہیے کہ خطے میں نفرت کے شعلہ جوالہ کو امن کے خرمن و گلستان میں کس طرح بدلا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ کولڈ سٹارٹ مشق جہالت اور زہنی تنزلی کا اشیانہ ہے۔جنرل کپور دونوں ملکوں کے کروڑوں امن پسند مسلمانوں ہندووں اور دیگر اقلیتوں پر رحم فرمائیں اور کولڈ سٹارٹ کی غلطی کو اپنے نوبل انعام یافتہ مفکر ٹیگور کے اس جملے کی روشنی میں ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیں ورنہ انجام گلستان وہی ہوگا جو ٹیگور کے جملے سے اشکار ہوتا ہے۔ٹیگور نے کہا تھا کہ غلطی کو غلطی جان کر اسکی اصلاح نہ کرنے والے بھیانک غلطیوں کا ارتکاب کرتے ہیں اور انکا انجام رسوائی اور بربادی کی شکل میں نازل ہوا کرتا ہے۔
 

 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved