اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200       Fax:1-240-736-4309

                    

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Telephone:- 1-514-970-3200

Email:-jawwab@gmail.com
 

 مرکزی صفحہ پر جانے کے لیے کلک کریں

 

تاریخ اشاعت:۔07-07-2010

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد
 
 
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد 1956ء میں شھر گرمسار کے ایک گاؤں ارادان میں پیدا ہوۓ ۔ ابھی ان کی عمر ایک سال ہی تھی کہ ان کا خاندان تہران میں آ کر آباد ہو گیا ۔ انہوں نے اپنی پرائمری ، مڈل اور ہائی اسکول تک کی تعلیم تہران میں ہی مکمل کی ۔ پھر 1975ء میں آپ نے یونیورسٹی میں داخلہ کے حصول کے لۓ انٹری ٹیسٹ پاس کیا اور تہران کی سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی( دانشگاہ علم و صنعت ) میں سول انجینرنگ کی تعلیم شروع کی ۔
 

گریجوایشن کرنے کے بعد ماسٹر کے لۓ بھی آپ نے

1986

 میں اسی یونیورسٹی میں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھا ۔

1989

 میں آپ

 Board of Civil Engineering Faculty

 کے ممبر بنے اور

1997

 میں آپ نے

transportation engineering and planning

 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد انگریزی زبان جانتے ہیں اور اپنی تدریس کے دوران انہوں نے بہت سے سائنسی مکالے لکھنے کے ساتھ مختلف میدانوں میں تحقیقی کام سرانجام دیا۔ اسی دوران ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی کی سطح کے دسیوں طالب علموں کی

theses

 اور تحقیقاتی کاموں میں رہنمائی فرمائی ۔

اپنی تعلیم کے دوران ہی انہوں نے سیاست میں حصہ لینا شروع کر دیا تھا اور اسلامی انقلاب سے پہلے ہی مذھبی اور سیاسی جلسوں میں شرکت کیا کرتے تھے ۔ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد یونیورسٹی میں ہونے کی وجہ سے آپ کا شمار علم و صنعت میں اسلامک اسٹوڈنٹس سوسائٹی کی بنیاد رکھنے والوں میں ہوتا ہے ۔ ایران عراق جنگ کے دوران آپ نے رضاکارانہ طور پر جنگ میں حصہ لیا اور خاص طور پر انجینرنگ کے میدان میں آپ نے اپنی خدمات انجام دیں 
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے
 

آپ کے کارنامے :
. ماکو کے گورنر کی حیثیت سے آپ نے خدمات انجام دیں ۔

 خوی کے گورنر رہے ۔

. صوبہ کردستان کے گورنر جنرل کے مشیر رہے ۔

1993

  میں وزیر ثقافت و آموزش کے مشیر رہے

1993

 سے 1997ء تک صوبہ اردبیل کے گورنر جنرل رہے ۔

1989

 سے لے کر اب تک علم و صنعت یونیورسٹی کے سول انجینرنگ کے سول انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ممبر رہے 

2003

سے 2005ء تک تہران شھر کے میئر رہے ۔

24

 جون 2005ء کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر منتخب ہوۓ ۔

 اس کے علاوہ آپ نے بہت سے سیاسی ،سماجی اور اقتصادی موضوعات پر بہت سے مکالے تحریر کیے۔

آپ ایران کے مشہور اخبار ہمشہری سے وابسطہ رہے اور اخبار کے لۓ گران قدر خدمات سرانجام دیں ۔

 ایران کی

Tunnel Society

اور سول انجینرنگ سوسائیٹی کے رکن رہے ۔

 علم و صنعت یونیورسٹی میں اسلامک اسٹوڈنٹس سوسائٹی کی پہلی مرکزی کمیٹی کے رکن رہے ۔

 ایران کی

Union of Islamic Associations of University and Higher Education Institutes

 کی پہلی مرکزی کمیٹی کے رکن رہے ۔
 

 
 

Email to:-

 
 
 
 
 
 

© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved

Copyright © 2010 urdupower.o.com, All rights reserved