WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM Tel:1-514-970-3200 / 0333-832-3200 Fax:1-240-736-4309
Telephone:- 1-514-970-3200
Email:-jawwab@gmail.com
تاریخ اشاعت:۔09-12-2010
ایک کہانی سُنو رے بھیا میز پہ میری چڑھ گئی چوہیا میز پہ اِک پینسل جو دیکھی دوڑ کے اُس کی جانب لپکی پینسل نے گھبرا کر دیکھا پاس ہی اِک کاغذ رکھا تھا پینسل بولی کاغذ بھائی دیکھو میری شامت آئی جلد کوئی ترکیب بتاؤ اس آفت سے جان چھڑاؤ کاغذ بولا نزدیک آؤ مجھ پر اِک تصویر بناؤ پینسل اُس کے نزدیک آئی اُس پر اِک تصویر بنائی چوہیا نے تصویر جو دیکھی اُلٹے پاؤں ڈر کر بھاگی ایک کہانی سُنو رے بھیا اُلٹے پاؤں بھاگی چوہیا
اگلا صفحہ پچھلا صفحہ
Email to:-
© Copyright 2009-20010 www.urdupower.com All Rights Reserved