ہاتھوں کی صفائی کے طریقے کو مینی کیور
(Manicure)
کہا
جاتا ہے، مینی کیور ایک ہفتے میں اہک بار کی
جا سکتی ہے، مینی کیور کرنے سے ہاتھوں کی جلد
نرم ملائم تندرست، خوبصورت اور سڈول بنتی ہے۔
سامان
دو مگوں میں نیم گرم پانی، آدھا لیموں،
کیوٹیکل، پشر، نیل فائل، نیل کڑ، اورنج سٹک،
ہینڈ لوشن، نیل ریمور، روئی اور تولیہ۔
طریقہ
سب سے پہلے روئی میں نیل پالش ریمور لگا کر
ناخنوں پر لگی پالش کو اچھی طرح صاف کرلیں،
ناخنوں کو نیل کڑ یا فائل سے گھسا کر صحیح شکل
دیں، اب دونوں ہاتھوں کو مگوں کے نیم گرم پانی
میں ڈبو دیں، تھوڑی دیر بعد ہاتھوں کو باہر
نکال کر اورنج سٹک سے ناخنوں میں پھنسی میل کو
صاف کریں اور کیوٹیکل پشر سے کیوٹیکل کے ہلکے
ہاتھوں سے اندر کی طرف دھکیلیں،اس سے ناخن
لمبے اور خوبصورتی دکھائیں دیں گے، ناخنوں کی
جڑ کے پاس والے حصے کو کیوٹیک کہا جاتا ہے۔ اب
لیموں کو پانی میں نچوڑیں، اس پانی میں ہاتھوں
کو کچھ دیر تک ڈبو کر رکھیں، لیموں کے چھلکے
کو ناخنوں پر رگڑیں، اس سے ناخن صاف اور
خوبصورت ہو جائیں گے، لیموں کے چھلکے کو
ہاتھوں کی اوپری جلد بھی رگڑیں اس سے یہاں کے
مردہ خلئیے اچھی طرح نکل جائیں گے۔ ہاتھوں کو
پانی سے نکالنے کے بعد تولئیے سے اچھی طرح
پونچھ کر خشک کر لیں، بعد میں ہاتھوں پر ھینڈ
لوشن لگائیں۔ ہینڈ لوشن بنانے کا طریقہ اور
استعمال عرق گلاب، گلیسرین، لیموں کا رس
تینیوں کو یکساں مقدار میں لے کر اچھی طرح سے
پھینٹ لیں، اب اس کو شیشی میں بھر کر رکھ لیں،
یہ آک اچھا ھینڈ لوشن ہے، اس سے ہاتھ ملائم
اور جلد خوبصورت اور چمکدار بنتی ہے، اسے کسی
بھی کام کرنے کے بعد ہاتھوں پر لگآا جا سکتا
ہے۔