پرائیویٹ چینل کے عملہ اور احتساب ٹیم پر تشدد کے خلاف جہلم پریس کلب کا احتجاجی مظاہرہ

جہلم(نمائندہ خصوصی)عطائی ڈاکٹروں کی طرف سے پرائیویٹ چینل کے عملہ اور احتساب ٹیم پر تشدد کے خلاف جہلم پریس کلب کا احتجاجی مظاہرہ ۔تفصیلات کے مطابق شاندار چوک میں جہلم پریس کلب کی طرف سے پرائیویٹ ٹی وی چینل کے عملہ اور احتساب ٹیم پر تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس موقع پر صحافیوں اور کیمرہ مینوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مجرموں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے ۔اس موقع پر جہلم پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران نے اپنے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ہم عطائی ڈاکٹروں کی طرف سے کی گئی ایسی گھٹیا حرکت کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کر کے گرفتاری عمل میں لائے۔

2 تبصرے “پرائیویٹ چینل کے عملہ اور احتساب ٹیم پر تشدد کے خلاف جہلم پریس کلب کا احتجاجی مظاہرہ

  1. بہت ہی اچھی ویب سائٹ بنائی ہے، آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ابھی اس کے Layout پر کام کرنا ہوگا۔ باقی سب ٹھیک ہے۔ اللہ کامیابی دے۔آمین۔۔۔(چوہدری محمد ثاقب)

اپنا تبصرہ بھیجیں