رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

جہلم(اُردوپاورڈاٹ کام)رکن قومی اسمبلی نوابزادہ اقبال مہدی کی نماز جنازہ داراپور، تحصیل جہلم میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سینٹر راجہ محمد ظفر الحق، کمشنر راولپنڈی عظمت محمود، ڈی سی او جہلم اقبا ل حسین خان، ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے علاوہ زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیرشریک ہوئی۔
گرم موسم کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں عوام نماز جنازہ میں شریک ہوئے اور نوابزادہ اقبال مہدی کا آخری دیدار بھی کیا۔ نماز جناز ہ کے شراکاء نے نوابزادہ اقبال مہدی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا او ر کہاکہ اقبال مہدی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی اور اپنی متحمل طبعیت اور برداشت سے اپنے سیاسی مخالفین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔
نوابزادہ اقبال مہدی پیر کی گذشتہ شب مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ انہوں سوگواران میں دو بیٹے اوردو بیٹیاں بھی چھوڑے ہیں۔ نوابزادہ اقبال مہدی پانچ مرتبہ رکن قومی اسمبلی بنے اور 1985 میں بطور صوبائی وزیر جنگلات ، وائلڈ لائف اور ماہی پروری بھی خدمات سرانجام دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں