فیس بک موبائل ویب پر میسجنگ فیچر ختم؟

اگر تو آپ فیس بک کی میسجنگ ایپ میسنجر کو پسند نہیں کرتے اور موبائل فون پر ویب براﺅزر کے ذریعے سماجی رابطے کی ویب سائٹ استعمال کرتے ہوئے پیغامات بھیجتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ اب ایسا نہیں ہوسکے گا۔

جی ہاں فیس بک موبائل ویب براﺅزر پر اپنی ویب سائٹ کے صارفین کے لیے میسجنگ کا فیچر ختم کررہی ہے جس کے لیے لوگوں کو نوٹس بھی بھیجنا شروع کردیئے گئے ہیں۔

یہ نوٹس جس کو آپ نیچے بھی دیکھ سکتے ہیں، میں لکھا ہے کہ ‘ آپ کی بات چیت کو میسنجر میں منتقل کیا جارہا ہے اور بہت جلد آپ اپنے چیٹ پیغامات صرف میسنجر میں ہی دیکھ سکیں گے’۔

اس وقت آپ اس نوٹس کو نظرانداز کرسکتے ہیں مگر آئندہ چند دنوں یا ہفتوں میں آپ کے پاس موبائل پر فیس بک چیٹ کے لیے واحد آپشن میسنجر کی ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرنا ہی رہ جائے گا۔

اس وقت بیشتر افراد میسنجر کی ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کرنے کی بجائے فیس بک کی موبائل سائٹ کو استعمال کرنا پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ کے فونز پر آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن ہونے کے باعث ویب کا استعمال مجبوری ہوتا ہے۔

فیس بک کی جانب سے اس اقدام کی وجہ تو اب تک ظاہر نہیں کی گئی تاہم یہ ممکنہ طور پر میسنجر کو آگے لانے کے لیے کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک میسنجر کو ہر ایک کے استعمال کے لیے بہترین ایپ بنانے کی خواہشمند ہے جس میں لوگ شاپنگ سمیت ہر قسم کی ضروریات کو گھر بیٹھے پوری کرسکیں۔

یہی وجہ ہے کہ میسنجر میں نت نئے فیچرز کو متعارف کرایا جارہا ہے جیسے چیٹ بوٹس، اسٹیکرز، ایموجیز ، وائس اور ویڈیو کال غرض بہت کچھ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں