دورہ انگلینڈ، انتخاب میرٹ پر ہوگا، کسی کرکٹر کا کیریئر ختم نہیں کیا، انضمام الحق

کراچی: چیف سلیکٹرانضمام الحق نے کہا ہے کہ دورئہ انگلینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر ہوگا، بہتر ٹیسٹ ریکارڈ کے سبب میزبان ٹیم کے خلاف کارکردگی اچھی رہنے کی توقع ہے۔
مقامی ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اہم ٹور کیلیے کھلاڑیوں کا انتخاب صرف اہلیت کی بنیاد پر کرینگے، ڈراپ کرکے کسی بھی کرکٹرکا کیریئر ختم نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آفریدی، احمد شہزاد ، فواد عالم یا کوئی بھی کھلاڑی ہو اسے اپنی پرفارمنس ثابت کرنا ہوگی۔
انضمام نے کہا کہ جو پرفارم کرے وہی قومی اسکواڈ میں شامل ہوگا، دورہ انگلینڈ کیلیے یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ان کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ بنتی بھی ہے یا نہیں،اس وقت تمام پلیئرز مکمل فارم میں ہیں،ان کی فٹنس کا معیار بھی بہترہے، انضمام الحق نے کہا کہ انگلش ٹور میں کھلاڑیوں کو دباؤ برداشت کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں