بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

لندن (اے پی پی) بین الاقوامی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز یورپ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ امریکہ اور ایشیائی منڈیوں میں قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمت میں 1.4فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل کے سودے 1292.90 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ اگست کےلئے یو ایس گولڈ کی قیمتوں میں تقریباً0.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور مستقبل کے معاہدے 1295.50 ڈالر فی سینٹ میں طے پائے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل کے معاہدے 1285.76 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ ایک روز قبل یہ قیمتیں 1315.55 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی تھیں جو اگست 2014ءکے بعد سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔ بنگلور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل کے معاہدے 1284.41 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں