بلاول بھٹو کا فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد آصف علی زرداری کو خراج تحسین

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد آصف علی زرداری کو فادرز ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے والد اورشریک چئیرمین آصف علی زرداری کو فادرزڈے کے عالمی دن پرمبارک باد پیش کی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے اپنی زندگی کے 11 سال جیل میں گزارے اوراس دوران تشدد برداشت کیا اوراپنی شریک حیات کو بھی کھویا لیکن اس کے باوجود انہوں نے ہار نہیں مانی اورہمیں جمہوری پاکستان دیا۔

پنھنجي راءِ لکو