یوٹیوب نے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرادی

جہلم(ویب ڈیسک)یوٹیوب ایپ کے اندر میسنجر کا فیچرفی الحال محدود صارفین کیلئے دستیاب ہے۔ یوٹیوب ویڈیو سروسز کی ڈائریکٹرآف پراڈکٹ منیجمنٹ شیمیرٹ بینیار نے کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم پریقین ہے کہ اس سے صارفین زیادہ شیئر کرسکیں گے۔ دنیا بھر میں آئے روز ٹیکنالوجی سے وابستہ کمپنیاں نت نئی ایپس متعارف کرا رہی ہیں۔ ٹیکنالوجی کے میدان میں روز بروز بڑھتی جدت کی کوئی انتہا نظر نہیں آتی۔ ایک جانب نوجوانوں میں مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹم کیلئے اپنی ایپلی کیشن متعارف کرائی تو دوسری جانب گوگل کی ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے بھی میسنجرایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے فیس بک ، سنیپ چیٹ اوراومیزون کے مقابلے پر یوٹیوب ایپ میں میسنجر کا فیچر متعارف کرایا ہے

یوٹیوب کے اس نئے فیچر سے اب دوستوں سے چیٹنگ کے علاوہ بھی ٹیکسٹ، تصاویر اورلنکس وغیرہ براہ راست شیئر کرسکیں گے۔ اس فیچر کے تحت میسجز کیلئے علیحدہ ٹیب برقرار رہے گی اور اس تک رسائی کسی بھی وقت باآسانی ممکن ہوگی۔ یوٹیوب ایپ کے اندر میسنجر کا فیچرفی الحال محدود صارفین کیلئے دستیاب ہے۔ کمپنی کا ماننا ہے کہ یوٹیوب میں چیٹنگ آپشن متعارف کرانے سے ایپ کے اندر رہتے ہوئے ویڈیوز شیئرنگ میں اضافہ ہو گا۔ یوٹیوب ویڈیو سروسز کی ڈائریکٹرآف پراڈکٹ منیجمنٹ شیمیرٹ بینیار کے مطابق ہماری ٹیم پریقین ہے کہ اس سے صارفین زیادہ شیئر کرسکیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو