12ایوارڈز’باجی راؤمستانی‘ کے نام،’بجرنگی بھائی جان‘بہترین فلم کا ایوارڈ لے اڑی

میڈرڈ (اُردوپاورڈاٹ کام)سپین کے شہر میڈرڈ میں منعقدہ 17ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز یعنی آئیفا سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’باجی راؤ مستانی‘ کے نام رہاجس نے بہترین اداکار،ہدایتکار،معاون اداکارہ سمیت مجموعی طور پر 12ایوارڈز اپنے نام کئے۔
بی بی سی کے مطابق دبنگ خان کی فلم’ بجرنگی بھائی جان‘ نے بہترین فلم کے ایوارڈ پر قبضہ جمایا.
تاہم اس بار دبنگ خان بہترین اداکارکے ایوارڈ سے محروم رہے اور یہ ایوارڈرنویر سنگھ کو فلم ’باجی راو مستانی‘کیلئے دیا گیاجبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈدپیکا پیڈکون کو ’باجی راومستانی‘ کے بجائے فلم ’پیکو‘ کے لیے دیا گیا۔
آئیفا کا 17 واں سال پریانکا چوپڑا کے لیے خصوصی ایوارڈ ’وومن آف دا ایئر‘ لے کر آیا ۔ اس سے قبل انھیں ’باجی راؤ مستانی‘کیلئے دوسرے ایوارڈز بھی ملے۔
آئیفا ایوارڈ کی تقیسم کچھ اس طرح رہی:
بہترین فلم: بجرنگی بھائی جان
بہترین اداکا: رنویر سنگھ (باجی راو مستانی)
بہترین اداکارہ: دیپکا پڈوکون (پ??و)
بہترین ہدایتکار: سنجے لیلا بھنسالی (باجی راؤ مستانی)
بہترین معاون ایکٹر: انل کپور (دل دھڑکنے دو)
بہترین معاون اداکارہ: پرینکا چوپڑا (باجی راؤ مستانی)
بہترین کہانی: جوہی چترویدی (پیکو)
بہترین ایکٹر (کامک رول): دیپک ڈوبریال (تنو ویڈز منو ریٹرن)
بہترین پلے بیک سنگر (خاتون): مونالی ٹھاکر (گیت: موہ موہ کے دھاگے، فلم: دم لگا کے ہیشا)
بہترین پلے بیک سنگر (مرد): پپون (موہ موہ کے دھاگے)
بہترین نیا اداکار: وکی کوشل (مسان)
بہترین نئی اداکارہ : بھومی پینڈنیکر (دم لگا کے ہیشا)
وومن آف دی ایئر: پریانکا چوپڑا

23 جون سے شروع ہونے والی یہ فلمی ایوارڈ تقریب 26 جون کو اپنے اختتام پر پہنچی جس میں سلمان خان، رتیک روشن، پرینکا چوپڑہ، دیپکا پاڈوکون، سوناکشی سنہا وغیرہ نے اپنی فنکاری کا جلوہ بکھیرا۔اس پروگرام کو کلرز چینل نے پیش کیا جبکہ میزبانی شاہد کپور اور فرحان اختر نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں