پاکستان میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی دوستی کی نشانی پر کام مکمل کر لیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ اسی بھائی چارے اور دوستی کی یادگار کے طورپر متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں ایک عالیشان روڈ کی تعمیر کا منصوبہ شروع کر رکاتھا جس کا کام مکمل ہو گیا ہے اور افتتاح بھی کر دیا گیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ72کلومیٹر طویل اور9میٹر چوڑی یہ روڈ شمالی وزیرستان کو جنوبی وزیرستان سے ملانے کے لیے بنائی گئی ہے جس کا گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افتتاح کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں متحدہ عرب امارات کی حکومت سے اظہار تشکر بھی کیا جنہوں نے پاکستان میں 6کروڑ 6لاکھ ڈالر(تقریباً 6ارب 10کروڑ روپے) کی لاگت سے یہ منصوبہ مکمل کیا۔ اس روڈ کو ”متحدہ عرب امارات پاکستان دوستی روڈ“ کا نام دیا گیا ہے۔ وزیرستان کے شہریوں نے ایمریٹس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ ”ہمیں اس روڈ کی اشد ضرورت تھی۔ شمالی وزیرستان سے جنوبی وزیرستان جانے میں ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ اس روڈ کی تعمیر سے ہماری وہ مشکلات حل ہو گئی ہیں۔“

پنھنجي راءِ لکو