کوپا امریکہ کے فائنل میں شکست پر لیونل میسی کا انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے چلی کے خلاف کوپا امریکہ کے فائنل میں پینیلٹی شاٹ ضائع کر دی جس کے بعد ان کی ٹیم یہ فائنل ہار گئی جس کے بعد ارجنٹائن اور بارسلونا کے فاروڈ فٹ بالر نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے میسی کا کہنا تھا ”قومی ٹیم کیلئے میرا سفر تمام ہوا، میں جو کر سکتا تھا، کر لیا، چیمپیئن نہ بننے کادکھ ہے، میں اپنی قومی ٹیم کی جانب سے دوبارہ نہیں کھیلوں گا“۔ واضح رہے کہ چلی نے یکے بعد دیگرے دوسری مرتبہ کوپا امریکہ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جبکہ ارجنٹائن ٹیم کی ٹیم کو کوئی بھی بڑا ایونٹ جیتے ہوئے 23 سال گزر گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں