news-1467008352-9795_large

نکاح پر نکاح کیس، اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کیس میں عدالت نے میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عتیق الرحمان نامی شہری نے لالی ووڈ سٹار میرا کے خلاف فیملی کورٹ میں درخواست دی تھی جس میں موقف اپنایا تھا کہ اداکارہ میرا میری منکوحہ ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے کیپٹن نوید سے نکاح کیا ۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت نکاح پر نکاح کے جرم میں اداکارہ کے خلاف کارروائی کرے۔
عدالت میں کیس زیر سماعت ہے جس میں اداکارہ میرا تو پیش ہورہی ہیں لیکن ان کے خلاف درخواست دائر کرنے والے مبینہ شوہر اور کیس کے مدعی عدالت میں پیش نہیں ہورہے جس کی وجہ سے عدالت نے عتیق الرحمان کو پیش ہونے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی ہے اور کہا ہے کہ اگر درخواست گزار 20 جولائی کو بھی پیش نہ ہوا تو عدالت یکطرفہ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست نمٹا دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں