آج پنجاب اور سندھ سمیت بیشتر علاقوں میں مزید بارشیں ، رواں ہفتے مون سون شروع ہونے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے تاہم رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔

ترجمان محکمہ موسمیات محمد فاروق کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، مکران ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد، حیدرآباد ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے دو روز کے دوران بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، مکران ڈویژن)، خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، فاٹا، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ سندھ (سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، حیدر آباد، شہید بینظیرآباد، کراچی ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواو¿ں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے ۔

گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سبی میں63، کوئٹہ (شیخ ماندا08، سمنگلی05)، خضدار، قلات04، پنجاب: فیصل آباد49، جوہر آباد30،خانپور28،اوکاڑہ25، مری20، لاہور (سٹی14، ائیرپورٹ01)، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی13، نورپورتھل08، چکوال07، بہاولنگر، بھکر06، گجرات05، گوجرانوالہ03، سیالکوٹ01، سندھ: روہڑی26، لاڑکانہ10، خیبرپختونخوا: مالم جبہ25، کاکول، کوہاٹ19، بالاکوٹ، سیدوشریف16، چراٹ10، پاراچنار09، دیر02، کشمیر: مظفرآباد06، گڑھی دوپٹہ02، راولاکوٹ01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: تربت48، دادو، سبی،بھکر، جیکب آباد، بہاولنگر45، نورپورتھل اور دالبندین میں44 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں