سونم کپور کی بہن چور نکلیں

ممبئی(ویب ڈیسک)بولی وڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور اور ان کی بہن مشہور ہدایت کارہ ریحا کپور نے گزشتہ کچھ ہفتے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ ‘ویرے دی ویڈنگ ‘کے نام سے فلم بنائیں گی ،جس میں مرکزی کردار کرینہ کپور ادا کریں گی جبکہ سونم ان کی بہترین دوست کا کردار نبھائیں گی۔ بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق جب سے فلم بنانے کا اعلان ہوا ہے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ ایک ساتھ دو بڑی اداکاراؤں کو دیکھنا ان کیلئےکا فی خوشگوار تجربہ ہوگا۔ فلم کی کہانی اور کاسٹ کو لے کر سب بہت پرجوش ہیں ،مگر فلم کی اس سچائی سے شاید ہی کوئی واقف ہوگا کہ یہ کہانی ہالی وڈ فلم ‘برائیڈز میڈز’ سے چرائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلم کی کہانی کرینہ کپور کی شادی کے گرد گھومتی ہے جس میں شرکت کرنے کیلئے ان کی دوست سونم کپور ،سوارا بھاسکر اور شیکھا تلسانیہ پہنچتی ہیں اور شادی کو مزیدار بنانے کیلئے مختلف تجربات کرتی ہیں ،بالکل یہ ہی کہانی ہالی وڈ فلم برائیڈز میڈز کی بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق فلم ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں کہ ہم نے اسکرپٹ چوری کیاہے،ہماری کہانی اوریجنل ہے اور اس کا ہالی وڈ کی فلم سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں