افغانستان میں نیٹو کارروائی، 4 پاکستانیوں سمیت 30 ہلاک

کوئٹہ(ویب ڈیسک)افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں نیٹو کے فضائی حملے کے نتیجے میں 4 پاکستانیوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نیٹو طیاروں نے جمعہ 15 جولائی کی رات ڈرگ اسمگلرز کے ایک قافلے کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ پاک افغان بارڈر کے قریب بند تیمور کے صحرا کو عبور کررہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈرگ اسمگلرز بلوچستان کے ضلع چاغی کے ذریعے ایران میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتے تھے۔

چاغی کے ڈپٹی کمشنر قادر پرکانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی فضائی کارروائیوں میں 4 پاکستانی بھی ہلاک ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کی لاشیں مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے ان کی شناخت کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں