اعوذ             باالله من             الشيطن             الرجيم                بسم الله             الرحمن             الرحيم                الحمد لله              رب             العالمين .             الرحمن             الرحيم . ملك             يوم الدين .             اياك نعبد و             اياك             نستعين .             اهدناالصراط             المستقيم .             صراط الذين             انعمت             عليهم '             غيرالمغضوب             عليهم             ولاالضالين

WWW.URDUPOWER.COM-POWER OF THE TRUTH..E-mail:JAWWAB@GMAIL.COM     Tel:1-514-250-3200 / 0333-585-2143       Fax:1-240-736-4309

                    

 خواتین اردو پاور کے لیے اپنی تحریر     اس ای میل ایڈریس پر روانہ کریں

Email:-ceditor@inbox.com.......... Email:-Jawwab@gmail.com

ہونٹوں کي خوبصورتی کے لئے نسخے۔

آپ پرکیساہئیر سٹائل اچھا لگےگا؟

پرفیومز کا استعمال احتیاط کا متقاضی

 
 

پرکشش اور جواں نظر آنے کیلئے

جب آپ پہلی بار کسی سے ملتے ہیں تو سامنے والا سب سے پہلے آپکی appearence

 کے لحاظ سے اپنی رائے قائم کرتا ہے۔ بڑھتی عمر کے ساتھ آپکی appearence

آپکی مایوسی کا باعث بھی بن سکتی ہے، لیکن کچھ آسان اور سادہ باتوں پر عمل کر کے آپ زیادہ عرصے تک پرکشش نظر آسکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ باتوں پر عمل کرنا نسبتاً آسان ہوگا جبکہ کچھ چیزوں کی عادت ڈالنا پڑے گی۔

اگر آپ سیدھے ہو کر کھڑے ہوتے ہیں تو آپ زیادہ اسمارٹ اور پر اعتماد نظر آتے ہیں۔ ہمیشہ سیدھے کھڑے ہوں اور کندھوں کو پیچھے کی طرف جھکا لیں اور پیٹ کو اندر کھینچ لیں۔ شروع میں آپکو اسکی پریکٹس کرنا پڑے گی۔ اسکے علاوہ پیٹ کے مسلز کی ورزش کرنے سے بھی آپکا posture ٹھیک ہوجائے گا۔
 چوبیس گھنٹوں میں 7 سے 8 گھنٹے سونا بھی صحتمند رہنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس سے ناصرف آپکی جلد کی نشونما ہوتی ہے بلکہ آپ بھی تازہ دم ہو جاتے ہیں۔ صحتمند جسم اور صحتمند دماغ کی بدولت ہی آپ جوان اور پرجوش زندگی گزار سکتے ہیں۔
مسکرانے سے بھی آپ جوان اور درخشاں دکھتے ہیں۔ اچھی مسکراہٹ آپکی بڑھتی عمر سے توجہ ہٹانے کا باعث بھی بنتی ہے۔ روز کچھ دیر تک آئینہ کے سامنے کھڑے ہو کر مسکرائیں تو آپکو خود ہی اندازہ ہو جائےگا کہ مسکرانا آپکے لیے کتنا اہم ہے۔ اپنے دانتوں کی صفائی اور صحت کا خاص خیال رکھیں۔ اور اپنے ڈینٹسٹ کے پاس پابندی سے جائیں تاکہ دانت صحتمند رہیں اور زیادہ عرصے تک آپکا ساتھ دیں۔ اگر اسموکنگ، چائے، کافی یا پھر کسی اور وجہ سے آپکے دانت پیلے ہیں تو آپ انکی whitening کروا کر پھر سے اپنی پرکشش مسکراہٹ واپس لا سکتے ہیں۔
اگر آپ کی عمر زیادہ ہے تو یہ ضروری نہیں ہو جاتا کہ آپ چھوٹے بال رکھیں۔ اسکا انحصار آپکے چہرے پر ہوتا ہے۔ یہ درست ہے کہ چہرے کے اطراف پر پڑے بال آپکی بڑھتی عمر کی علامات سے توجہ ہٹا سکتے ہیں پر لمبے بال بھی (اگر انہیں درست اسٹائل دیا گیا ہو تو) آپکی شخصیت میں چار چاند لگا سکتے ہیں۔ آپکے چہرے کی مطابقت سے صحیح ہیئر اسٹائل کا انتخاب کرنے میں آپ اپنے ہیئر ڈریسر سے مشورہ کریں کیونکہ اسکا انحصار آپکے بالوں اور آپکے چہرے پر ہوتا ہے۔
بالوں کو ڈائی کرنا اپنی عمر چھپانے کا بہترین طریقہ ہے۔ بہتر تو یہ ہے کہ آپ اپنے بالوں کے اصلی کلر سے قریب تر ہی کوئی ٹون استعمال کریں‌ تاکہ قدرتی لگے۔ لیکن اگر آپ چاہیں تو اپنے بالوں میں high lights اور low lights استعمال کر سکتے ہیں اسکا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ آپکو زیادہ عرصے تک دوبارہ بال ڈائی نہیں کروانا پڑیں گے۔
اپنے جسم کی مناسبت سے صحیح کپڑوں کا انتخاب بھی آپکے جسم کے بدنما حصوں کو چھپانے کے لیے معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ مثلاً اگر آپکے بازو لٹکے ہوئے ہیں تو آپ 4/3 بازو پہن کر اسے چھپاسکتے ہیں۔
وزن کم کرنے سے بھی آپ زیادہ عرصے تک جوان رہ سکیں گے۔ اس بات کا ضرور خیال رکھیں کہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ آپ اپنے جسم کو ٹون بھی کریں تاکہ وہ لٹک نا جائے۔ اسکے لیے aerobic اور resistence techniques بہت کارآمد ہوتی ہیں۔
میک اپ سے بھی اپنی عمر کو چھپایا جا سکتا ہے لیکن اس بات کا خیال رکھیں کو وہ مصنوعی نا لگے۔ ہمیشہ لائٹ فاؤنڈیشن استعمال کریں تاکہ وہ جھریوں کو چھپا سکے ناکہ ان میں‌جمع ہو کر اور واضح کردے۔ اسی طرح آئی شیڈو بھی احتیاط سے لیں۔ کریم آئی شیڈو بھی جھریوں میں‌ جمع ہو جاتے ہیں۔
اسکے علاوہ اپنی جلد کا بھی خاص خیال رکھیں۔ کبھی بھی صابن اور پانی سے صاف نا کریں بلکہ کلینزر سے صاف کریں تاکہ میک اپ اچھی طرح سے صاف ہو جائے اور آپکی جلد پر نا رہ جائے۔ ہر روز رات کو ضرور اپنا میک اپ اچھی طرح سے صاف کریں کیونکہ ایک دن کی بداحتیاطی کی وجی سے آپ آٹھ دن بوڑھے ہو جائیں گے۔ کلینزنگ کے بعد moisturiser ضرور استعمال کریں تاکہ جلد نرم اور جوان رہے۔

 

 

Advertise

Privacy Policy

Guest book

Contact us Feedback Disclaimer Terms of Usage Our Team